میکس ویل بھی زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر

سڈنی: انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرنے والے گلین میکس ویل بھی انجری کا شکار کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو کر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جارحانہ بیٹنگ کیلئے شہرت رکھنے والے آسٹریلین بلے باز پیٹ کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے سبب تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے احتیاطی طور پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ یہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی انجری محسوس نہیں ہوتی اور ممکنہ طور پر چھ جون سے گیانا میں شروع ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز سہ ملکی سیریز سے ہو گا جس میں میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی شریک ہو گی۔

ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ ہم رواں ماہ کے آخر میں دورہ ویسٹ انڈیز پر روانگی سے قبل انہیں انجری سے صحتیابی کیلئے مناسب وقت فراہم کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل مزید آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، مچل مارش، شان مارش اور جان ہیسٹنگز بھی انجری کے سبب وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے