منگل ، 17 مئی 2016 کی اہم ترین قومی و عالمی خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا کو بھی کھو دیں گے، نواز شریف
[/pullquote]

nawaz-khitab-hse1

ڈی آئی خان: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے خیال کریں 2018 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا، تحریک انصاف نیا خیبر پختونخوا نہیں بنا سکی تو نیا پاکستان کیسے بنا پائے گی، مخالفین کے نصیب میں دھرنے ہیں اور وہ یہی کچھ کرتے رہیں گے، حکومت مخالفین کو ترقیاتی کاموں اور قومی کی خوشخالی سے جواب دے گی.

[pullquote]نواز شریف کا 23 سال میں 3 کروڑ 59 لاکھ روپے ٹیکس
[/pullquote]

tax_payment_of_pm

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کو ٹیکس جمع کروانے کے حوالے فراہم کی گئی دستاویزات اور تصاویر اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیں۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف نے 1993 سے 2007 تک 1 کروڑ 4 لاکھ 21 ہزار 966 روپے انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کی مد میں ادا کیے تھے،
2010 سے 2016 تک نواز شریف نے 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ دستاویزات کے مطابق شریف گروپ نے 1993 سے 2016 تک 9 ارب 87 کروڑ 97 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ 23 سال میں چوہدری شوگر ملز لمیٹڈ نے 5 ارب 24 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

[pullquote]فضل الرحمان کا احسان، فضل الرحمان پہ سب قربان، وزیراعظم کا اعلان
[/pullquote]

nawaz fazal

ڈیرہ اسماعیل خان: گذشتہ روز قومی اسمبلی میں پاناما لیکس کے معاملے پر اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد بھی وزیراعظم نواز شریف کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اورانھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بھی پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے ‘نئے پاکستان’ کے نعرے کو آڑے ہاتھوں لیا۔
رتہ کلاچی سٹیڈیم میں جلسے کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب کے آغاز پر وزیراعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے ڈیرہ اسماعیل خان آنے کا بہت شوق تھا اورمیرا دل چاہتا ہے کہ میں اس علاقے کے لیے کچھ کر کے جاؤں۔’

[pullquote]’میاں صاحب ڈٹ جاؤ ویکھی جائے گی‘
[/pullquote]

160516193915_nawaz_parliament_640x360_ap_nocredit

قومی اسمبلی کا پیر کے روز اجلاس شروع ہونے سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ ہ یہ اجلاس بڑا ہنگامہ خیز ہوگا۔ حکومت اور حزب مخالف کے رہنما پاناما لیکس کے معاملے پر ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کریں گے اور اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ کچھ ارکان پاناما لیکس کے معاملے پر آپس میں اُلجھ بھی پڑیں۔
اجلاس شروع ہونے کے بعد ایک گھنٹے تک ایوان میں موجود ارکان وقفہ سوالات میں اتنی دلچسپی کا اظہار کرر ہے تھے کہ گمان ہو رہا تھا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگیا ہے اور وہ ملک کو مسائل سے نکال کر ہی دم لیں گے۔
وزیر اعظم اپنی تقریر کے دوران جب عمران خان کا نام لیے بغیر اُنھیں تنقید کا شنانہ بنا رہے تھے تو حکومتی جماعت کے ارکان یہ آوازیں بھی لگا رہے تھے کہ ’میاں صاحب ڈٹ جاؤ ویکھی جائے گی‘۔

[pullquote]انڈیا کے متنازع بل پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
[/pullquote]

150521122416_pakistan_foreign_office_640x360_afp_nocredit

پاکستان کا اصرار ہے کہ انڈیا کے سرکاری نقشے میں متنازع جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا جا رہا ہے جوکہ حقائق کے منافی اور قانون کے خلاف ہے
پاکستان نے انڈیا میں پیش کیے جانے والے اس متنازع بل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت کشمیر سمیت متنازع علاقوں کو نقشے میں انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر سزائیں دی جائیں گی۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے متنازع ’جیوسپیشل انفارمیشن ریگولیشن بل‘ کی انڈین پارلیمان سے منظوری کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

[pullquote]حزبِ اختلاف کا پارلیمان کے اندر احتجاج اور سوال 70
[/pullquote]

507592-oppositionmeeting-1462793050-886-640x480

پاکستان میں حزب مخالف کی جماعتوں نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی طرف سے وضاحت کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے کارروائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میاں نواز شریف بڑی دیر کے بعد ایوان میں آئے ہیں جبکہ حزب مخالف کی جماعتوں کا تو گھر ہی پارلیمنٹ ہے اور وہ اپنے گھر سے کیسے دور رہ سکتے ہیں؟‘
اُنھوں نے کہا وہ اب پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کریں گے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حزب مخالف کی طرف سے وزیر اعظم سے جو سوالات پوچھے گئے ہیں اُن کا جواب دینا ہوگا۔

[pullquote]زہریلی مٹھائی، مقدمے کو خصوصی عدالت میں بھیجنے پر غور
[/pullquote]

160506120338_pakistan_sweets_640x360_afp

جنوبی پنجاب کے شہر لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے اور یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق 12 افراد تو مٹھائی کھاتے ہی ہلاک ہوگئے جن میں نومولود کا باپ بھی شامل تھا۔ جبکہ بعد میں زہریلے لڈو کھانے والے 18 افراد مختلف ہسپتالوں میں دم توڑ گئے تھے۔
دوران تفتیش مٹھائی کی دکان کے مالک طارق محمود کے چھوٹے بھائی خالد محمود نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مٹھائی میں کیڑے مار دوا طارق سے اپنا بدلہ لینے کے لیے ملائی تھی۔ طارق اس سے ناروا سلوک رکھتا تھا، اسے خرچہ نہیں دیتا تھا بلکہ اسے زدوکوب بھی کرتا تھا۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]جاپان میں 5.6 شدت کا شدید زلزلہ
[/pullquote]

20000822 EARTHQUAKE

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے نواح میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مقام دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ اس سے عمارتیں ہلنا شروع ہو گئیں۔ زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین اور دیگر ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

[pullquote]’داعش کو شکست دینی ہے تو لیبیا کو ہتھیار فراہم کریں‘
[/pullquote]

160516160325_kerry_libya_640x360_reuters_nocredit

امریکہ اور دیگر عالمی قوتوں کا کہنا ہے کہ وہ لیبیا کی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔
ویانا میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ عالمی طاقتیں لیبیا پر لگی ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے میں لیبیا کی مدد کریں گی۔
انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ لیبیا کے لیے ایک نیا خطرہ ہے اور یہ ضروری ہے کہ اس کو روکا جائے۔
گذشتہ ماہ لیبیا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر دولت اسلامیہ کو نہ روکا گیا تو و پورے ملک پر قابض ہو جائے گی۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا ’لیبیا کی حکومت ملک کو متحد کر سکتی ہے۔ یہ ایک واحد ذریعہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم تنصیبات ۔۔۔ نمائندہ اتھارٹی کے کنٹرول میں رہیں۔‘

[pullquote]چینی رہنما کے دورے پر ہانگ کانگ میں سکیورٹی سخت
[/pullquote]

160517060112_hong_kong_police_reuters___512x288_reuters_nocredit

بیجنگ کے سینیئر ترین اہلکار کی ہانگ کانگ آمد سے قبل شہر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
سینیئر اہلکار ژانگ ڈیجیانگ جو بیجنگ میں ہانگ کانگ معاملے کے ذمہ دار ہیں وہ سنہ 2014 میں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد پہلی بار ہانگ کانگ کے دورے پر وہاں پہنچے ہیں۔
ان کا یہ دورہ ہانگ کانگ کی آزادی اور چینی دخل اندازی کے خدشات کے پیش نظر ہو رہا ہے۔ان کے دورے کے تعلق سے قبل چھ ہزار سے زائد پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، ڈرونز پر پابندی لگا دی گئی ہے اور مرکزی علاقے میں اونچی اونچی روکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
جمہوریت کے حامی گروپس کا کہنا ہے کہ وہ ان کے دورے کے دوران مظاہرہ کریں گے۔
مسٹر ژانگ نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چيئرمین ہیں اور اس لیے وہ چین کے رہنماؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ معیشت کی ایک کانفرنس کے سلسلے میں ہانگ کانگ کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ جمہوریت نواز رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

[pullquote]بغداد میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
[/pullquote]

بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس اور طبی حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 90 سے زائد ہے۔ بغداد کے شمالی ضلع الشاب کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 38 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ جنوبی الرشید کے علاقےمیں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے۔ بغداد کے شمالی حصے میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر قبول کی ہے تاہم اس کی تصدیق دیگر ذرائع سے نہیں ہو سکی۔

[pullquote]بغداد میں تیسرا بم دھماکا، 19 ہلاک
[/pullquote]

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک اور بم دھماکا ہوا ہے۔ بغداد میں شیعہ اکثریتی ضلع صدر سٹی کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد پولیس کے مطابق دھماکا ایک خودکش حملہ آور کی طرف سے کیا گیا جو کار پر سوار تھا۔ اس دھماکے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔

[pullquote]مصری صدر کی طرف سے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
[/pullquote]

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیل کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے ان کی کوششیں تسلیم کر لے تو مصر کے اسرائیل کے ساتھ زیادہ گرمجوشی پر مبنی تعلقات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امید اور سلامتی لانے کے لیے اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ ایک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے السیسی کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے مختلف دھڑوں میں اتحاد کے لیے بھی ثالثی کرنے کو تیار ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ ایک پائیدار امن معاہدہ ممکن ہو سکے۔

[pullquote]جرمنی: عمارت میں آگ لگنے سے تین ہلاک
[/pullquote]

جرمنی کے مغربی شہر ڈوئس برگ میں ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے سبب ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق علی الصبح یہ آگ عمارت کے تہہ خانے سے شروع ہوئی اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک یہ چوتھی منزل تک پھیل گئی۔ جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر داخلہ رالف ژیئگر Ralf Jaeger کے مطابق جس وقت آگ لگی اُس وقت عمارت کے زیادہ تر رہائشی سوئے ہوئے تھے۔

[pullquote]اگر یوکرائن ہمارا قرضہ نہیں لوٹائے گا تو اسے آئی ایم ایف کی امداد بھی نہیں ملے گی، روس
[/pullquote]

روس نے کہا ہے کہ اگر مالی مشکلات کے شکار یوکرائن نے روسی قرضے کی ادائیگی نہ کی تو وہ اس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے امدادی پیکج کی حمایت نہیں کرے گا۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ حکومت کی طرف سے روس سے بطور قرضہ حاصل کیے گئے تین بلین ڈالر واپس نہیں کرے گا۔ روسی وزیر خزانہ اینٹون سِیلاؤنوف نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ ماسکو اس بات زور دے گا کہ تین بلین ڈالر کی واپسی کی شرط کو عالمی مالیاتی فنڈ کے امدادی پیکج کا حصہ بنایا جائے ورنہ روس اس پیکج کو ویٹو کردے گا۔

[pullquote]افغان طالبان اور کابل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے اسلام آباد میں میٹنگ
[/pullquote]

پاکستان اُس چار قومی میٹنگ کے نئے راؤنڈ کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد افغان طالبان اور حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان محمد نفیس ذکریا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ چار ممالک کے درمیان بات چیت کا پانچواں راؤنڈ بدھ کے روز اسلام آباد میں ہو گا۔ انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ اس بات چیت میں افغانستان، پاکستان، امریکا اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ رواں برس فروری میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ تب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات مارچ کے آغاز میں متوقع تھے، لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔

[pullquote]شام میں امن کی امیدیں بچانے کے لیے ویانا میں ملاقات
[/pullquote]

علاقائی اور سینیئر عالمی سفارت کار آج ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں جس کا مقصد شام میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس ملاقات کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں 17 اقوام پر مشتمل انٹرنیشنل سیریا سپورٹ گروپ کی جانب سے شام میں قیام امن اور محاصرہ شدہ شامیوں کو امداد فراہم کرنے کی کوششوں پر غور کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت اور باغیوں کے درمیان ایک عبوری سیاسی فریم ورک پر اتفاق کی ضرورت پر بھی زور دیا جائے گا۔

[pullquote]داعش عراق اور شام میں نقصانات اٹھا رہی ہے
[/pullquote]

امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اپنے زیر قبضہ قریب نصف علاقے کھو چکا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق داعش نے عراق کے جتنے علاقے پر قبضہ کیا تھا، اُس کا قریب 45 فیصد واپس حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ شام میں ایسے علاقے 20 فیصد تک ہیں۔ اس شدت پسند گروپ نے جنگ کے شکار ممالک عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر 2014ء کے اوائل میں قبضہ کر کے خود ساختہ خلافت قائم کر لی تھی۔ تاہم حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے قبضے سے عراقی علاقے رمادی اور ھیت چھڑا لیے گئے ہیں تاہم شامی علاقے الرقہ میں ابھی تک اس کا کنٹرول قائم ہے۔

[pullquote]روزگار کی منڈی کے حوالے سے اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، فرانسیسی صدر
[/pullquote]

فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے کہا ہےکہ وہ لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے اپنے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کی مجوزہ اصلاحات کے خلاف فرانس میں کئی ہفتوں سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ یہ عمل حکومت میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کی وجہ بھی بنا ہے۔ یورپ ون ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اولانڈ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے اصلاحاتی پروگرام کو ترک نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کی بدولت ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو ان کے لیے بطور صدر اپنی مقبولیت سے زیادہ اہم ہے۔

[pullquote]کینیا میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے
[/pullquote]

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار پھینکنے والی توپوں کا استعمال کیا ہے۔ یہ مظاہرین ملکی الیکشن کمیشن توڑنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن جانبدار ہے۔ رپورٹوں کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور اُن میں سے 15 کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ کینیا کے مرکزی اپوزیشن اتحاد CORD کا مطالبہ ہے کہ آئندہ برس صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے کے لیے ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ صدر کینیاٹاپر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 2013ء کا انتخاب دھوکہ دہی سے جیتا تھا۔

[pullquote]کنویں کی صفائی کے دوران پانچ افراد ہلاک
[/pullquote]

بھارت کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جِند میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دلت برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد ایک پُرانے کنویں کی صفائی کے لیے اُس میں اترے مگر زہریلی گیس کا شکار ہو گئے۔ بھارت ان دنوں شدید خشک سالی سے گزر رہا ہے اور پانی کی قلت کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عوام کی طرف سے انتظامیہ سے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے بار بار اپیلیں کی گئی تھیں، جو بے فائدہ رہیں۔

[pullquote]آذربائیجان کا ایک فوجی ہلاک
[/pullquote]

آذربائیجان نے کہا ہے کہ اس کا ایک فوجی الگ ہوجانے والے علاقے نگورنو کاراباخ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ نگورنو کاراباخ کی طرف سے بھی قبل ازیں کہا گیا تھا کہ اس کا ایک فوجی نصف شب کے قریب آذربائیجان کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ آذربائیجان اور آرمیینیا کے صدور نے ویانا میں ہونے والی ملاقات میں جنگ بندی اور باغی علاقے کے ساتھ تنازعے کے پر امن حل پر اتفاق کیا ہے۔

[pullquote]آرمینیا میں قتل عام کو ’نسل کشی‘ قرار دیا جائے یا نہیں، جرمن پارلیمان میں ووٹنگ دو جون کو
[/pullquote]

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے آرمینیا کے قتل عام کے لیے اصطلاح بدلنے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ’ٹاگس اشپیگل‘ نامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اشٹائن مائر نے امید ظاہر کی کہ اس سے جرمنی اور ترکی کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ جرمن پارلیمان میں دو جون کو اس بات پر ووٹنگ ہونا ہے کہ سلطنت عثمانیہ کی طرف سے 1915ء میں 15 لاکھ آرمینیائی باشندوں کی ہلاکت کو ’نسل کُشی‘ قرار دیا جائے یا نہیں۔ ترکی اس اصطلاح کو مسترد کرتا ہے اور اس کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ ایسی صورت میں وہ برلن میں تعینات اپنا سفیر واپس بُلا لے گا۔

[pullquote]موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، کرسٹیانا فیگیرس
[/pullquote]

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سبکدوش ہونے والی سربراہ کرسٹیانا فیگیرس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے پاس عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بون میں ہونے والی ایک ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر کہی۔ گزشتہ ماہ امریکا اور چین سمیت 175 ممالک نے کاربن گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ’پیرس معاہدے‘ پر دستخط کر دیے تھے۔ تاہم اس کی اب تک صرف 15 ممالک نے توثیق کی ہے جبکہ اس پر عملدرآمد کے لیے کم از کم 55 ممالک کی طرف سے توثیق ضروری ہے۔

[pullquote]دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں آسٹریلیا میں ایک نوجوان گرفتار
[/pullquote]

آسٹریلیا میں ایک 18 سالہ نوجوان کو پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان سڈنی میں ایک دہشت گردانہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور اس کے لیے وہ اسلحے کی حصول کی کوشش کر رہا تھا۔ آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نِیل گاؤہن Neil Gaughan کے مطابق یہ شخص انفرادی طور پر یہ منصوبہ بندی کر رہا تھا اور گزشتہ برس سے پولیس کی نظروں میں تھا۔

[pullquote]بنگلہ دیش میں پروفیسر کے قتل کے الزام میں ایک عسکریت پسند گرفتار
[/pullquote]

بنگلہ دیش کی پولیس نے گزشتہ ماہ ہونے والے ایک پروفیسر کے قتل کے الزام میں ایک عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا ہے۔ انگریزی کے 58 سالہ پروفیسر رضا الکریم صدیقی کو گزشتہ ماہ قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے قتل کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شدت پسند کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے۔ راجشاہی سٹی پولیس کے سربراہ محمد شمس الدین کے مطابق مشتبہ ملزم کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

[pullquote]سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، آٹھ ہلاکتیں
[/pullquote]

سری لنکا میں گزشتہ چند روز سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق آٹھ افراد لاپتہ جبکہ نو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس مرکز کی طرف سے آج منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 30 ہزار کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں تودے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

[pullquote]جارجیا میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے 10 افراد گرفتار
[/pullquote]

سابق سوویت ریاست جارجیا میں پولیس نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کو جارجیا کے آرتھوڈوکس سربراہ کے دفتر کی باڑ پر ایک گرافٹی پینٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جارجیا کی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو علی الصبح یہ گرافٹی پینٹ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جارجیا کا آرتھوڈوکس چرچ ہم جنس پرستوں کی شادی کے خلاف ہے۔

[pullquote]افغان پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
[/pullquote]

افغان پولیس نے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جس میں وزارت داخلہ کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق ایک شخص دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار میں مسنٹری کے قریب ایک چیک پوسٹ سے گزرا تو اہلکاروں کو اس پر شک ہوا جس کے بعد اسے دوسری چیک پوائنٹ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا۔ دانش کے مطابق مشتبہ شخص نے گارڈز کو بتایا کہ اسے ایک مریض کو ہسپتال پہنچانے کے لیے کہا گیا تھا۔ رواں برس اپریل میں حکومتی دفاتر کے قریب ایک منی ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اُس دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]ڈراوڈ ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے سب سے بہترین امیدوار
[/pullquote]

573adde4ee96c

ممبئی: سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے راہول ڈراوڈ کو ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے سب سے بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کوچ کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں اور اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ بی سی سی آئی کس طرح کے کوش کی تلاش میں ہے۔ وہ انڈین کوچ چاہتے ہیں یا غیر ملکی؟
میرا نہیں خیال کہ بی سی سی آئی کو ان سے بہتر کوئی امیدوار مل پائے گا۔ اگر وہ اس نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو وہ یقیناً بہتر کام کریں گے۔
دو مرتبہ آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنوانے والے سابق کپتان نے کہا کہ ڈراوڈ کے پاس بہت علم اور تجربہ ہے اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کام کرنے کے سبب وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس کو سمجھتے ہیں۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]’جنگلی جادوگر پاکستان کی بہتر تصویر کشی کی کوشش‘
[/pullquote]

160517004652_theatre_512x288_bbc_nocredit (1)

پاکستانی تھیٹر نوے کی دہائی میں زوال کا شکار ہوا لیکن اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ برطانیہ میں بھی پاکستانی تھیٹر ایک بار پھر اٹھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
’ویگنگ ٹنگز‘ نامی تھیٹر گروپ رواں سال برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے فیسٹیولز میں پرفارم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پاکستان کے فن اور ثقافت کو پیش کیا جاسکے۔
اس گروپ نے اپنے تھیئٹر کی ابتدا مسلم لائف سٹائل شو میں پرفارمنس دے کر کی ہے۔
یہ گروپ پاکستانی روایتی کہانیاں جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ ’جنگلی جادوگر‘ ایک شہزادے کو بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے سفر کی کہانی ہے۔
اس کہانی کی روح رواں مریم ماجد ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’اس کہانی کی ہیرو ایک خاتون ہے جو شہزادے کو بچانے کے لیے نکلتی ہے۔ میں صرف ایک مضبوط عورت دکھانا چاہتی تھی اور میں نے کردار تبدیل کر دیے۔ عام طور پر مصیبت میں گھری عورت کو بچانے کوئی شہزادہ آتا ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تبدیل ہونا چاہیے۔‘
یہ کہانی پاکستان کی روایتی کہانیوں پر مبنی ہے۔ مریم کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ یہ کہانیاں برطانیہ میں نئی نسل تک پہنچائی جائیں۔
انھوں نے کہا ’میرے دو بیٹے ہیں جو وہیں پلے بڑھے۔ ان کو مغربی ثقافت کا علم ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ ان کو پاکستان کے بارے میں بھی علم ہونا چاہیے۔ اور اسی لیے جنگلی جادوگر کی کاسٹ میں زیادہ تر بچے ہیں اور ان میں نو سالہ رومل بھی شامل ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے