بدھ ، 18 مئی 2018 کی اہم ترین قومی و عالمی خبروں پرمشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]آئندہ الیکشن میں بھی قومی ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے
[/pullquote]

nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر لیا اور کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی ویژن کی تائید کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں، عوام کی زندگی میں آسانی یک لئے ترقیاتی پروگراموں پر عمل جاری ہے۔ امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے جاری رکھیں گے۔ الیکشن 2018ء میں عوامی عدالت میں ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی وژن کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں عبیداللہ شادی خیل شازیہ مبشر اور میاں عبدالمنان شامل تھے۔

[pullquote]’شریف خاندان نےرقم قانونی طریقےسےدبئی نہیں بھیجی‘
[/pullquote]

nawaz f

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں 1971 سے 1974 تک وزیر خزانہ رہنے والے ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خاندان نے دبئی میں کاروبار کے آغاز کے لیے رقم قانونی طریقے سے باہر نہیں بھیجی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر بیرون ملک رقم بھجوانا ناممکن تھا، اگر انہوں نے منی اسمگلنگ یا منی لانڈرنگ کی ہو تو یہ الگ بات ہے، لیکن انہوں نے بیرون ملک رقم بھجوانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری نہیں لی تھی۔

[pullquote]’میرے اثاثوں کی تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے’
[/pullquote]

imran

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر میں کوئی غلط کر رہا ہوں تو وزیراعظم کا کام مجھ پر الزام لگانا نہیں ہے بلکہ مجھے پکڑنا ہے۔
وزیراعظم کی تقریر کے ایک ریمارک پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بنی گالا کے طرز زندگی، محل اور ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت پر اعتراض کیا، تو کیا اس کا جواب بھی میں دوں، کیا یہ میرا کام ہے؟ ان کا کہنا تھا ‘اگر میں نے کرپشن کی ہے تو انکوائری کریں اور مجھے گرفتار کریں۔’

[pullquote]ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی (ف) رہنما قتل
[/pullquote]

573c04e6060ad

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنما حاجی عالم شاہ کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد تحصیل پرووا میں واقع جے یو آئی (ف) کے حاجی عالم شاہ کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

[pullquote]پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 11 افراد زخمی
[/pullquote]

blast_2_0

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے سڑک کنارے نصب 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کاشف ذوالفقار کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں سڑک کنارے نصب پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا اس وقت ہوا، جس پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں چیکنگ کے دوران دوسرا دھماکا ہوا۔ دوسرے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں بی ڈی ایس کے اہلکار سمیت مزید 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی مزید نفری علاقے میں طلب کرلی گئی ۔

[pullquote]لاہور سے اٹلی ہیرؤین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
[/pullquote]

arrest_13

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اٹلی ہیرؤین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو مسافر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان نے اپنے پیٹ میں ہیرؤین سے بھرے ستر ستر کیپسول نگل کر ہیرؤین اسمگلنگ کی کوشش کی۔ لاہور ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو مسافر شوکت علی اور صفدر علی کو شک گزرنے کی بنیاد پر جب تفصیلی چیک کیا گیا تو دونوں نے اپنے معدے میں ہیرؤین سے بھرے کیپسول نگل کر اسمگلنگ کرنے کا اعتراف کر لیا جو ہیروئن لاہور سے اٹلی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

[pullquote]پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننے کا حقدار ہے، پاکستانی وزارت خارجہ
[/pullquote]

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے ایک امریکی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مکمل رکن بننے کا حقدار ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں آرمز کنٹرول کے امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ روز گوٹیمولر Rose Gottemoeller سے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا ہے کہ وہ ’ایکسپورٹ کنٹرول رِجیم اور خاص طور پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا مکمل رُکن بننے کے لیے درکار تمام شرائط پر پورا اُترتا ہے‘۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]امریکی ریاست کینٹکی میں ہلیری کلنٹن کی فتح
[/pullquote]

160518045926_sanders_hillary_clinton__624x351_getty

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ریاست کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں اپنی جیت کا اعلان کیا ہے۔
ریاست کینٹکی میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں زیادہ تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے مطابق ہلیری کلنٹن کو سینیٹر برنی سینڈرز پر معمولی برتری حاصل ہے۔

[pullquote]بغداد میں چار دھماکے، 69 افراد ہلاک
[/pullquote]

160517131013_car_bomb_attack_in_baghdads_mainly_shiite_district_of_sadr_city_iraq_640x360_reuters_nocredit

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کا کہنا ہے کہ چار بم دھماکوں میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ان چار دھماکوں میں سے تین دھماکے شیعہ علاقوں میں جبکہ ایک دھماکہ اس علاقے میں ہوا ہے جہاں شیعہ اور سنی دونوں ہی رہائش پذیر ہیں۔
ان چار میں سے دو دھماکوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان دھماکوں میں تین ماکیٹوں اور ایک ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

[pullquote]مسعود اظہر کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری
[/pullquote]

573c4175c22e7

نئی دہلی: ہندستانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام پر انٹرپول نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر اور ان کے بھائی کے خلاف ریڈ کارنرنوٹس (آر سی این) جاری کردیا۔
پاکستانی سرحد سے محض 50 کلومیٹر دور پٹھان کوٹ میں ہندوستانی ایئر فورس کے ایئربیس پر رواں برس 2 جنوری کو دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے خلاف چار روز تک آپریشن جاری رہا۔دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ آپریشن میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

[pullquote]بوکو حرام کی طرف سے اغواء کی گئی لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی مل گئی
[/pullquote]

نائجیریا میں دو برس قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس مل گئی ہے۔ یہ بات بچیوں کے والدین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔ بوکوحرام نے ان لڑکیوں کو 14 اپریل 2014ء کو چیبوک کے علاقے کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغواء کیا تھا۔ اغواء شدہ بچیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق آمنہ علی نامی لڑکی کیمرون کی سرحد کے قریب سامبیسا کے جنگلات سے ملی تھی۔ تاہم ابھی اُن حالات کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہے جن میں یہ لڑکی ان جنگلات سے ملی۔

[pullquote]یورپی یونین نے اسپین اور پرتگال کے خلاف انضباطی کارروائی مؤخر کر دی
[/pullquote]

یورپی کمیشن نے اپنے رکن ملکوں اسپین اور پرتگال کے خلاف بجٹ خسارے کو کم کرنے میں تاخیر پر کسی بھی انضباطی کارروائی کو سردست مؤخر کر دیا ہے۔ مبصرین نے اِس التوا کو اسپین کے عبوری وزیراعظم ماریانو راخوئے کے لیے ایک سیاسی حمایت قرار دیا ہے۔ اسپین میں چھبیس جون کو ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کمیشن نے میڈرڈ اور لزبن حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے رواں برس مزید اقدامات کریں۔ اس مناسبت سے دونوں ملکوں میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ جولائی میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

[pullquote]عالمی فوجداری عدالت میں کانگو ملیشیا کے سربراہ کے مقدمہ
[/pullquote]

دی ہیگ میں جنگی جرائم کے وکلائے استغاثہ نے عالمی فوجداری عدالت سے کونگو کے سابق صدر ژاں پیئر بیمبا کے کے لیے کم از کم 25 برس جیل کی سزا کی درخواست کی ہے۔ بیمبا پر الزامات ہیں کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل وسطی افریقی ری پبلک میں جنسی زیادتیوں اور قتل و غارت کے مرتکب ہوئے تھے۔ رواں برس مارچ میں بیمبا کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق بیمبا کے ملیشیا ٹروپس نے نے وسطی افریقی ری پبلک میں یہ جرائم اکتوبر 2003ء سے مارچ 2003ء کے درمیان کیے۔

[pullquote]سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ: 17 افراد ہلاک، 200 خاندان لاپتہ
[/pullquote]

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے دو واقعات میں 200 خاندانوں کے مٹی کے تودوں تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق ضلع کیگالے میں گزشتہ شب دو مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملکی فوج بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں شریک ہے۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جیاناتھ جیاویرا کے مطابق متاثرہ علاقے سے قریب ایک ہزار افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ اب تک 17 افراد کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔ سری لنکا ریڈکراس کے مطابق ابھی تک کم از کم 200 خاندان لاپتہ ہیں۔ سری لنکا میں گزشتہ چار روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

[pullquote]ترک پارلیمان میں اراکین کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا بل پیش
[/pullquote]

منگل، سترہ مئی کی شام ترک پارلیمنٹ نے بظاہر بھاری اکثریت سے اراکینِ پارلیمنٹ کو قانونی کارروائی سے حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ بل کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا لیکن اراکین کی مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہونے کے باعث بل منظور نہیں ہو سکا۔ رائے شماری میں 550 رکنی پارلیمنٹ کے 536 اراکین نے حصہ لیا۔ ان میں سے 318 نے پیش کردہ بل کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔ اولین ووٹنگ میں حکومت کو بل کی منظوری کے لیے مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ اب حکمران جماعت اے کے پی پارٹی کے مسودہٴ قانون پر اگلی رائے شماری جمعہ کے روز ہو گی۔

[pullquote]ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
[/pullquote]

آج ریکٹر اسکیل پر 6.7 قوت کے ایک زلزلے نے ایکواڈور کے ساحلی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے تین بجے آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے ایک سو چھپن کلومیٹر شمال مغرب میں بتیس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ رواں برس سولہ اپریل کو ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 660 افراد مارے گئے تھے۔

[pullquote]افغان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے چار ملکی ملاقات آج اسلام آباد میں
[/pullquote]

افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندے آج پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ بات چیت کا یہ پانچواں راؤنڈ ہے جو آج بعد دوپہر شروع ہو رہا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ 15 برسوں سے جاری بحران کے خاتمے کے لیے ان چار ممالک کی اس پیش قدمی کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ہوئی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نفیس ذکریا نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ اس بات کی تاحال امید ہے کہ افغان طالبان اور کابل کے مابین امن مذاکرات کا عمل بحال ہو سکے گا۔

[pullquote]برنی سینڈرز اوریگان میں فاتح
[/pullquote]

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی نامزدگی کے لیے ریاست اوریگن میں ہونے والے انتخابات برنی سینڈرز نے جیت لیے ہیں۔ دوسری طرف ریاست کینٹکی میں ہونے والے انتخابات میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ اوریگن میں اب تک کے نتائج کے مطابق سینڈرز کو 52 فیصد جبکہ کلنٹن کو 46 فیصد ووٹ ملے۔ ہلیری کلنٹن کے بقول انہیں ریاست کینٹکی میں قریب 46.7 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے حریف برنی سینڈرز کو 46.3 فیصد۔ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے حتمی نامزدگی کے لیے سینڈرز اور کلنٹن کے مابین ابھی تک سخت مقابلہ ہے۔

[pullquote]برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت میں اضافہ
[/pullquote]

برطانیہ کو یورپی یونین میں شامل رکھنے کے حق میں چلائی جانے والی مہم ’اِن‘ کو اس ملک کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج کے حق میں چلائی جانے مہم ’آؤٹ‘ پر حاصل برتری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات YouGov کی طرف سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے سے معلوم ہوئی ہے۔ اس جائزے کے مطابق 44 فیصد برطانوی شہری یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں ہیں جبکہ 40 فیصد باشندے اس 28 رکنی بلاک کو چھوڑ دینے کے حامی ہیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین میں آئندہ بھی شامل رہنے یا اس سے الگ ہو جانے کے سوال پر وہاں 23 جون کو ایک عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

[pullquote]جرمنی اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
[/pullquote]

جرمنی اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ واشنگٹن کے دورے پر گئے ہوئے جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے امریکی داخلی سکیورٹی کے وزیر جے جانسن سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشت گردی سب کے لیے خطرہ ہے، اس لیے اس کے خلاف ثابت قدم رہنا اور بین الاقوامی طور پر تعاون بڑھانا ہو گا۔ گزشتہ برس نومبر میں پیرس اور رواں برس مارچ میں برسلز میں ہونے والے حملوں کے بعد امریکا نے یورپی ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بڑھانے پر زور دیا تھا۔

[pullquote]ترک طیاروں کی شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے اہداف پر بمباری
[/pullquote]

ترک طیاروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے اہداف کو ترکی کے جنوب مشرقی اور عراق کے شمالی علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بات سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ گزشتہ برس ناکام ہو جانے والے امن معاہدے کے بعد ترک فوج کالعدم تنظیم PKK کے ٹھکانوں کو ترک سرحد کے قریب عراقی علاقوں میں اکثر نشانہ بناتی رہتی ہے۔ روئٹرز کے مطابق آج کیے جانے فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

[pullquote]مہاجرین نے بطور احتجاج لامپےڈوسا کے مرکز کو آگ لگا دی
[/pullquote]

اطالوی جزیرے لامپےڈوسا پر گزشتہ روز مہاجرین نے بطور احتجاج تارکین وطن کو پناہ دینے کے ایک مرکز کو آگ لگا دی۔ لامپےڈوسا کے میئر کے مطابق عمارت کو آگ لگانے والے چار افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ نقصان کا اندازہ لگایا جانا ابھی باقی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس آگ کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ جزیرے لامپےڈوسا پر قائم کیے گئے مراکز مہاجرین سے بھر چکے ہیں جبکہ مزید مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے مہاجرین اور حکام کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رواں برس اب تک 31 ہزار مہاجرین کشتیوں کے ذریعے اس اطالوی جزیرے پر پہنچ چکے ہیں۔

[pullquote]خودکش دھماکا خاتون حملہ آور نے کیا، عراقی وزیر دفاع
[/pullquote]

عراقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بغداد میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں سے ایک خودکش بم دھماکا ایک خاتون حملہ آور نے کیا تھا۔ بغداد کے پانچ علاقوں میں ہونے والے ان دھماکوں کےنتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے۔ سب سے بڑے حملے کی ذمہ داری، جو ایک مارکیٹ میں کیا گیا، داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والے متعدد حملوں کے بعد سکیورٹی سروسز کی تنظیم نو کا مطالبہ کیا ہے۔

[pullquote]برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے ’سیاسی افراتفری‘ پیدا ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹُسک
[/pullquote]

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ 28 رکنی یورپی یونین کو چھوڑتا ہے تو اس کا نتیجہ ’سیاسی افراتفری‘ کی صورت میں نکلے گا۔ ٹُسک کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں یورپی یونین سے اخراج کے سوال پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں پانچ ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ ٹُسک نے برطانوی سیاستدان بورِس جانسن کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یورپی یونین یورپ کو متحد کرنے کی کوشش میں دراصل اڈولف ہٹلر کی پیروی‘ کر رہی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں برطانوی عوام ابھی تک تقسیم کا شکار ہیں۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کروں گا، آرتھر
[/pullquote]

573c608dc492b

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور کسی کو بھی بیرونی طاقت کو اپنے کام میں ‘ڈکٹیٹ’ نہیں کرنے دوں گا۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آرتھر نے کہا کہ مجھے چیلنجز پسند ہیں، یہ میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں واقعہ تبدیلی لا سکتا ہوں۔
پاکستان ٹیم میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے سوال پر ہیڈ کوچ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم میں اتنی صلاحیت ہونی چاہیے کہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو روک دیں اور میں بھی ایسا ہی کروں گا۔ میں اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک کامیاب ٹیم بنانے کی کوشش کروں گا اور اس کیلئے کسی بھی بیرونی طاقت کو ‘ڈکٹیٹ’ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

[pullquote]جان ٹیری کا چیلسی کے ساتھ مزید ایک سال کا معاہدہ
[/pullquote]

160131211434_john_terry__640x360_reuters_nocredit

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور انگلش پریمیئر لیگ کے کلب چیلسی کی نمائندگی کرنے والے جان ٹیری نے چیلسی کے ساتھ ایک سال کا نیا معاہدہ کیا ہے۔
اتوار کو لیسٹر کے خلاف لیگ کے آخری میچ کے بعد 35 سالہ جان ٹیری نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب میں رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا معاہدہ رواں سیزن میں ختم ہو چکا تھا۔
ان کا کہنا تھا: ’ہر کوئی جانتا ہے کہ میں چیلسی کے ساتھ وابستہ رہا ہوں۔‘
ٹیری نے کہا کہ ’میں نئے سیزن میں نئے مینیجر کی زیرقیادت کھیلنے کے لیے پرعزم ہوں اور امید ہے کہ ہم اس کو کامیاب بنائیں گے۔‘

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]غلط ڈرائیونگ پر اداکارہ ادیتی رائو حیدری کا چالان
[/pullquote]

aditi_rao_hydari

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو اس وقت سخت ہذیمت کا سامنا کرنا پڑا جب غلط ڈرائیونگ پر پولیس اہلکار نے نہ صرف ادیتی راؤ کی گاڑی کا چالان کر دیا بلکہ انھیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔ واقعہ نائیڈا کے علاقے میں پیش آیا۔ ادیتی راؤ کے ڈرائیور نے شارٹ کٹ کے چکر میں گاڑی ون وے سے نکالنے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے انھیں روک لیا اور لائسنس طلب کیا۔ وہاں جمع ہو جانے والے لوگوں نے ادیتی راؤ کو پہچان لیا اور اہلکار کو کہا کہ وہ اداکارہ کو جانے دے لیکن اہلکار نے کہا کہ وہ انھیں نہیں پہچانتا اس لیے 700 روپے کا چالان تو انھیں بھرنا ہی پڑے گا۔ بے چاری ادیتی راؤ کی جان چالان کٹوانے پر ہی چھوٹی۔

[pullquote]ابھیشیک ایشوریا کی جامنی لپ اسٹک کے دیوانے
[/pullquote]

573c56e93ed33

2016 کانز میں جہاں اشیوریا رائے کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا وہیں ان کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ کی لپ اسٹک ان کی اہلیہ سابق مس ورلڈ پر بہترین لگ رہی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ابھیشیک بچن سے ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ‘مجھے لگتا ہے وہ بہترین نظر آرہی تھیں، وہ ہمیشہ ہی بہت باکمال دکھتی ہیں’۔

کانز میں اپنی فلم ‘سربجیت’ کے پریمئیر کے دوران ایشوریا نے جامنی رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کرکے سب کی توجہ اپنی طرف کرلی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے