جمعرات 19 مئی 2018 کی اہم ترین قومی و عالمی خبروں پرمشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیےآئینی ترمیم منظور
[/pullquote]

Supreem Court

عمران خان 2013 کے انتخابات کے بعد سے الیکشن کمیشن کو ’آزاد‘ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں
پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زریں یعنی قومی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی سے متعلق 22 آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
قومی اسمبلی سے اس آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اس کو پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ میں بھجوایا جائے گا۔
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی اس آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے طریقہ کار کو تبدیل کیاگیا ہے اور اب چیف الیکشن کمشنر کےلیے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہونے کی شرط ختم کرد ی گئی ہے۔
اس آئینی ترمیم کے تحت پاکستا ن کے چیف جسٹس سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیاگیا ہے اور اب الیکشن کمشن کا سنیئیر رکن چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں ادا کرسکے گا۔

[pullquote]قومی اسمبلی میں 22ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور
[/pullquote]

assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن کمشنرز کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق 22ویں آئینی ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے 22ویں آئینی ترمیم کو شق وار منظوری کے لئے پیش کیا۔ ترمیم کے حق میں 236 ووٹ آئے جب کہ کسی بھی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ آئنی ترمیم کی منظوری پر زاہد حامد نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

[pullquote]ٹڈاپ سکینڈل، یوسف رضا گیلانی کی عبوری ضمانت منظور
[/pullquote]

yousuf_raza_gilani

کراچی: ٹڈاپ میگا سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے 23 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی آمد سے قبل پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہلے سے ہی عدالتی احاطے میں موجود تھی۔ دوران سماعت یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرانے الزامات پر نئے مقدمات قائم کئے گئے ہیں اس لئے ان کے موکل کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

[pullquote]پنجگور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ برآمد
[/pullquote]

fc_5

پنجگور: فرنٹئیر کور بلوچستان نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجگور کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی پنجگور کے علاقے سبزاب میں کی جہاں شرپسند عناصر کی جانب سے ایک کمپائونڈ میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ اورگولہ و بارود میں 26 راکٹس، تیار شدہ آئی ای ڈیز، ایک ہزار 350 گولے، دو رائفلیں اور دستی بموں کے علاوہ سینکڑوں رائونڈز بھی شامل ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

[pullquote]رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے پشاور میں اجلاس پر غور
[/pullquote]

573d9a842d57b

اسلام آباد: رمضان المبارک اور عید کے موقع پر چاند کی تاریخوں کے اختلاف کے خاتمے کے لیے حکومت رواں سال رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت نے پشاور اور دیگر شہروں کے تمام علماء کے ساتھ ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ہے، جن میں پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی شامل ہیں، جو عموماً رمضان کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے ایک دن قبل کرتے ہیں۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]افغانستان: پولیس افسر کے ہاتھوں 8 ساتھی قتل
[/pullquote]

573db8d8c5493

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس افسر نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی ایک رپورٹ میں زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جلانی فارحانی کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار پولیس اہلکار صوبائی دارالحکومت قلات سے فرار ہوگیا، اپنے ساتھ اسلحہ اور گاڑی بھی لے گیا ہے۔
ادھرطالبان کے ترجمان قاری یوسف نے ایک جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے پیچھے ان کا گروپ ملوث ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فائرنگ کرنے والا اب ان کے ساتھ ہے’۔
اس علاقہ کے ضلعی پولیس چیف شاہ محمد نے بتایا کہ صوبہ ارزگان کے ضلع دیھراود میں ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھی اہلکاروں کو ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

[pullquote]مصری مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا: فرانسیسی صدر
[/pullquote]

160519110956_egypt_air_plane_crash_reuters_640x360_reuters_nocredit

فرانسیسی صدر نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے
فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پیرس اور قاہرہ کے درمیان لاپتہ ہونے والا مصری طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔
طیارہ اے 320 بدھ کی رات مشرقی بحیرۂ روم کے اوپر 37000 فٹ کی بلندی پر محوِ پرواز تھا جب اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا۔
طیارے میں 56 مسافر، تین سکیورٹی اہلکار اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

[pullquote]عراقی فورسز کی پیش قدمی، 15 دیہات داعش سے چھڑا لیے
[/pullquote]

iraq-forces

بغداد: عراقی فوج نے شورش زدہ صوبہ الانبار میں تازہ کارروائیوں میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کے زیر قبضہ 15 دیہات چھڑا لیے۔ الجزیرہ آپریشنل کنٹرول روم کے سربراہ میجر جنرل علی دبعون نے ’’العربیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں اور الانبار صوبے قبائلی لشکر نے 8 روز قبل مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں داعش کے قبضے سے پندرہ دیہات کو چھڑا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔

[pullquote]دمشق کے جنوب مشرق کا علاقہ باغیوں کے قبضے سے نکل گیا
[/pullquote]

شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے باغیوں کے قبضے سے ایک وسیع علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق دمشق کے جنوب مشرق میں واقع اس علاقے پر خانہ جنگی شروع ہونے کے ساتھ ہی باغی قابض ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ دیار العصیر نامی ایک اہم ترین شہر سے بھی اسد مخالفین فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسد مخالف اوریئنٹ نیوز نے بھی حکومتی دستوں کی اس کامیابی کی خبر دی ہے۔

[pullquote]آذربائیجان کی سِلک وے ایئر ویز کے جہاز کا حادثہ، نو افراد ہلاک
[/pullquote]

آذربائیجان کی سِلک وے ایئر ویز کا ایک طیارہ افغانستان میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ ہلمند کے ایک فوجی اڈے سے ٹیک آف کے دوران ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فضا میں بلند ہونے کے دوران طیارے کے پَر رن وے سے ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو شدید زخمی افراد کو قندھار کے فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سِلک وے ایئر ویز کے مطابق زخمی ہونے والے عملے کے ارکان ہیں اور ان کا تعلق یوکرائن سے ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد مشرقی یورپی شہری تھے۔

[pullquote]ایردوآن آمرانہ طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہیں، جرمن پارلیمانی اسپیکر
[/pullquote]

جرمن پارلیمان کے صدر نوربرٹ لامرٹ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ملکی پارلیمان کے ساتھ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لامرٹ کے مطابق خاص طور پر حزب اختلاف کی کرد جماعت کے ارکان اسمبلی کو حاصل استثنٰی ختم کرنے کا منصوبہ قابل مذمت ہے۔ ان کے بقول یہ ایردوآن کے آمرانہ طرز عمل کا مظہر ہے۔ لامرٹ کے بقول افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایردوآن کے اقدامات ترکی کو جمہوری اقدار سے دور کر رہے ہیں۔ شدید بحث مباحثے کے بعد گزشتہ منگل کے روز ترک پارلیمان نے ایک چوتھائی ارکان کو حاصل ان کے خلاف کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی سے استثنیٰ ختم کرنے کے حق میں فیصلہ کیا تھا۔

[pullquote]اقوام متحدہ کے تحفظ ماحول کے ادارے کی سربراہی میکسیکو کی ایک سفارت کار کے حوالے
[/pullquote]

میکسیکو کی ایک سفارت کار اقوام متحدہ کے تحفظ ماحول کے ادارے کی اگلی سربراہ ہوں گی۔ اس عالمی ادارے کے سربراہ بان کی مون نے سویڈن میں ایک اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ اب یہ ذمہ داریاں پیٹریشیا ایس پینوزا کے سر ہوں گی۔ 57 سالہ ایس پینوزا نے اس موقع پر کہا کہ وہ بہت شکر گزار ہیں اور یہ عہدہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ اس سے قبل وہ جرمنی میں میکسیکو کی سفارت کار رہ چکی ہیں۔کوسٹا ریکا کی کرسٹیانا فیگیرس جولائی میں چھ سال بعد اس عہدے سے الگ ہو رہی ہیں۔

[pullquote]سری لنکا: مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں
[/pullquote]

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جن کی زد میں آ کر ہزارہا شہری متاثر ہوئے۔ امدادی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق کولمبو سے شمال کی جانب تین گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہیں اور انہی دیہات میں قریب 400 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ برے موسمی حالات اور ان کے نتائج کی وجہ سے ملک بھر میں ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

[pullquote]ایڈومنی کے مہاجر کیمپ میں ہنگامہ آرائی، چھ افراد زخمی
[/pullquote]

یونان میں ایڈومنی کے مہاجر کیمپ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک یونانی ریڈیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چھ مظاہرین اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تقریباً تین سو مہاجرین ٹرین کی ایک بوگی کی مدد سے مقدونیا کی سرحد پر نصب باڑ کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ اس مہاجر کیمپ میں حالات اب معمول پر آ گئے ہیں۔ یونانی حکومت مئی کے اوائل میں اس مہاجر کیمپ کو ختم کرنا چاہتی تھی تاہم یہ کام انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

[pullquote]بینالی یلدرم ترکی کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، ذرائع
[/pullquote]

بینالی یلدرم ترکی کے نئے وزیر اعظم اور حکمراں اے کے پی پارٹی کے نئے سربراہ ہوں گے۔ اے کے پی کے ایک اجلاس میں ساٹھ سالہ یلدرم کو نامزد کیا گیا ہے اور اس فیصلے کا اتوار کو جماعت کے خصوصی اجلاس میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ بینالی یلدرم اس سے قبل وزیر نقل و حمل رہ چکے ہیں اور ان کا شمار صدر رجب طیب ایردوان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ احمد داؤد اولو نے ابھی گزشتہ دنوں حکومت کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ترکی میں پارلیمانی نظام ہوتے ہوئے بھی صدر ایردوآن کو ہی حرف آخر کی حیثیت حاصل ہے۔

[pullquote]مصری حکام طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کی کوششوں میں مصروف
[/pullquote]

مصری فضائی کمپنی ایجِپٹ ایئر کا ایک طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ قاہرہ میں اترنے سے بیس منٹ قبل ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ ایجِپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جا رہی تھی۔ اس طیارے پر کل66 افراد سوار تھے، جن میں سے 56 مسافر تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پینتیس مصری جبکہ پندرہ فرانسیسی شہری شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد پیرس اور قاہرہ میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رونما ہوا ہے یا پھر یہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی تھی۔

[pullquote]نیٹو میں شامل ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس
[/pullquote]

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ آج بیلجیم کے دارالحکومت میں مل رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس اجلاس میں فوجوں کی تعیناتی کے بارے میں طے کیے جانے والے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ نیٹو اتحاد اپنے ساتھی مشرقی یورپی ملکوں میں مزید فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، تا کہ یہ ملک کسی مشکل گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ اس بارے میں نیٹو نے اپنا فیصلہ مشرقی یوکرائن میں روسی مداخلت کے بعد کیا تھا۔ نیٹو کے اس عمل کو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اس کی اب تک کی سب سے بڑی عسکری تیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

[pullquote]چینی طیارے امریکی جاسوس طیارے سے ٹکرانے سے بچ گئے
[/pullquote]

امریکی وزارت دفاع کے مطابق دو روز پہلے دو چینی جنگی طیاروں نے ایک امریکی جاسوس طیارےکو روکنے کی کوشش کی۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بحیرہ جنوبی چین کی بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا۔ واشنگٹن انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔ بیجنگ میں حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بحیرہ جنوبی چین کے متعدد جزائر پر چین اپنی ملکیت کا دعوٰی کرتا ہے اور یہ دعویٰ کئی پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعے کی وجہ بھی ہے۔ یہ سمندری راستہ خام تیل کی ترسیل کی ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ بھی ہے۔

[pullquote]آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت گئی
[/pullquote]

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست آسام کے انتخابات میں کامیابی کا دعوٰی کیا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی جے پی کو 126 میں سے 81 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ 2001ء سے اس ریاست میں حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی کے حصے میں صرف 26 سیٹیں آئی ہیں۔ نریندر مودی نے اسے ایک غیر معمولی فتح قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بی جے پی اس شمال مشرقی بھارتی ریاست میں کامیاب ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں پانچ بھارتی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج جمعرات کو کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]نیتن یاہو نے سابق حریف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا
[/pullquote]

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی مخلوط حکومت میں ایک اور سیاسی جماعت کو شامل کر لیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق انتہائی سخت گیر نظریات کے حامل ایوگڈور لیبرمین نے نیتن یاہو کی دعوت قبول کر لی ہے۔ انہیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق لیبرمین کے حکومت میں شامل ہونے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ نیتن یاہو اور لیبرمن کا شمار ایک دوسرے کے حریفوں میں ہوتا تھا۔ اس طرح اب نیتن یاہو کو پارلیمان میں اپنی اکثریت کے حوالے سے کوئی فکر نہیں رہی۔

[pullquote]ترکی اور یورپی یونین میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے
[/pullquote]

پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کے بعد ترکی اور یورپی یونین میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ انقرہ میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تازہ کشیدگی کا تعلق ترکی میں یورپی یونین کے مشن کے سربراہ ہنس یورگ ہابرس کی ایک رپورٹ سے ہے۔ اس رپورٹ میں ہابرس نے پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کے دوران ترکی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج کل ترک شہریوں کے یورپی یونین میں ممکنہ طور پر ویزہ فری داخلے کا موضوع متنازعہ بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے انقرہ حکومت سے 72 شرائط پوری کرنے کے لیے کہا ہے۔

[pullquote]جرمن شہریوں کی اکثریت کو مہاجرین سے کوئی مسئلہ نہیں، ایمنسٹی
[/pullquote]

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جرمن شہریوں کی اکثریت نے مہاجرین کو خوش آمدید کہا ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے ایک تازہ جائزے کے نتائج کے مطابق صرف پانچ فیصد جرمن شہری ایسے ہیں، جو یہ چاہتے ہیں کہ جنگ اور ظلم و زیادتی سے پریشان ہو کر فرار ہونے والے پناہ گزین جرمنی کی بجائے کسی اور ملک میں جا کر پناہ لیں۔ اس جائزے میں شامل نصف سے زائد افراد کو اس بات پر بھی کوئی اعتراض نہیں کہ ان کا پڑوسی کوئی پناہ گزین ہو جبکہ دس فیصد تو کسی پناہ گزین کو اپنے گھر میں رکھنے پر بھی تیار ہیں۔

[pullquote]وینزویلا میں صدرمادورو کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری
[/pullquote]

وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریباً بیس شہروں میں مسلسل تیسرے دن ملکی صدر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ دارالحکومت کراکس میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے علاوہ ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا۔ وینزویلا گزشتہ کئی برسوں سے اقتصادی مسائل کا شکار ہے اور سیاسی سطح پر بھی مادورو کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملکی اپوزیشن نے فوج اور عوام سے سول نافرمانی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

[pullquote]مقدونیہ میں پارلیمانی انتخابات ملتوی
[/pullquote]

مقدونیہ میں پانچ جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی تین جماعتوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔ ان جماعتوں کا موقف ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات شفاف اور غیر جانبدار انداز میں نہیں کرائے جا سکتے۔ یورپی یونین نے بھی انتخابات ملتوی کر دینے کی دخواست کی تھی۔ مقدونیہ میں صدر گیورگے ایوانوف کی جانب سے جاسوسی کے ایک اسکینڈل میں ملوث پچاس افراد کو عام معافی دینے کے فیصلے کے خلاف سیاسی مزاحمت شروع ہو گئی تھی۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]انگلینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار
[/pullquote]

ball

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہے کہ انگلینڈ پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس کی عوامی سطح پر کافی پذیرائی کی گئی تھی۔
رواں سال پاکستان اور ہندوستان بھی اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی اس پر غور کر ہے ہیں جہاں دونوں ملکوں ڈومیسٹک سطح پر ٹرائلز کے نتائج کے منتظر ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بی بی سی اسپورٹس کو انٹرویو میں کہ آپ اس سے منہ نہیں موڑ سکتے، یہ ہو کر رہے گا۔
انہوں نے کہا ہ ہمیں صرف یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ یہ کب ہو گا، ہم اس پر کافی کام کر رہے ہیں اور ہم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دیکھنا پسند کریں گے۔
تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ صرف تین دن میں ختم ہو گیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے پنگ گیند کو دیکھنے میں مشکلات کی شکایات کی تھیں.

[pullquote]دہشت گرد فرانس میں یورپی فٹ بال مقابلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جرمن پولیس
[/pullquote]

فرانس میں ہونے والی یورپی فٹ بال کپ کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔ وفاقی جرمن پولیس کے مطابق بارہ جون کو فرانس اور رومانیہ کے مابین کھیلا جانے والا افتتاحی میچ دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ علامتی اور آسان اہداف کو نشانہ بنانے میں زیادہ اموات ہوتی ہیں اور ایسے واقعات ذرائع ابلاغ میں زیادہ جگہ پاتے ہیں۔ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران فرانس میں دس ہزار سے زائد اہلکار ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ دس مختلف اسٹیڈیمز میں ہونے والے ہر مقابلے کے موقع پر نو سو کا اضافی عملہ حفاظت پر مامور کیا جائے گا۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]وائکنگ ڈراموں کا ڈنمارک کی سیاحت پر مثبت اثر
[/pullquote]

140129072709_viking_640x360_bbc_nocredit

اطلاعات کے مطابق وائکنگز کے بارے میں ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ سے ڈنمارک کے تاریخی مقامات پر سیاحوں کی آمد پر مثبت اثر پڑا ہے۔
ملک کے آثارِ قدیمہ کے متعلقہ عملے نے سرکاری ٹی وی ڈی آر کو بتایا ہے کہ برطانیہ میں تیار کیے جانے والے ڈرامے ’لاسٹ کنگڈم‘ اور ہسٹری چینل کے ’وائکنگز‘ کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد بڑھی ہے۔
ڈنمارک کے مشرقی شہر راسکلڈ میں واقع وائکنگ شپ میوزیئم میں آنے والوں کی تعداد گذشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی ہے اور 2015 کے مقابلے میں اس برس یہاں 12 ہزار سیاح زیادہ آئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے