پنجگور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ برآمد

پنجگور: فرنٹئیر کور بلوچستان نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجگور کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی پنجگور کے علاقے سبزاب میں کی جہاں شرپسند عناصر کی جانب سے ایک کمپائونڈ میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد کئے گئے اسلحہ اورگولہ و بارود میں 26 راکٹس، تیار شدہ آئی ای ڈیز، ایک ہزار 350 گولے، دو رائفلیں اور دستی بموں کے علاوہ سینکڑوں رائونڈز بھی شامل ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے