انگلینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہے کہ انگلینڈ پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس کی عوامی سطح پر کافی پذیرائی کی گئی تھی۔

رواں سال پاکستان اور ہندوستان بھی اپنا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی اس پر غور کر ہے ہیں جہاں دونوں ملکوں ڈومیسٹک سطح پر ٹرائلز کے نتائج کے منتظر ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بی بی سی اسپورٹس کو انٹرویو میں کہ آپ اس سے منہ نہیں موڑ سکتے، یہ ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا ہ ہمیں صرف یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ یہ کب ہو گا، ہم اس پر کافی کام کر رہے ہیں اور ہم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دیکھنا پسند کریں گے۔

تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ صرف تین دن میں ختم ہو گیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے پنگ گیند کو دیکھنے میں مشکلات کی شکایات کی تھیں۔

لیکن اس میچ میں عوام کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی تھی جہاں ایک لاکھ 23ہزار افراد نے میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ کا رخ کیا تھا جبکہ ٹی وی پر بھی بڑی تعداد نے شائقیناس سے محضوض ہوئے تھے۔

انہوں نے اس موقع پر سری لنکا کے خلاف مکمل سیریز کے نتائج نئے پوائنٹس سسٹم کے نتائج پر پرکھنے کی تجویز بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کچھ کرتے ہیں تو ٹیسٹ کرکٹ محفوظ ہے لیکن اگر ہم کچھ نہیں کرتے تو کھیل کا سب سے بڑا فارمیٹ محفوظ نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے