عراقی فورسز کی پیش قدمی، 15 دیہات داعش سے چھڑا لیے

بغداد: عراقی فوج نے شورش زدہ صوبہ الانبار میں تازہ کارروائیوں میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ’’داعش‘‘ کے زیر قبضہ 15 دیہات چھڑا لیے۔

الجزیرہ آپریشنل کنٹرول روم کے سربراہ میجر جنرل علی دبعون نے ’’العربیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں اور الانبار صوبے قبائلی لشکر نے 8 روز قبل مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

اس آپریشن میں داعش کے قبضے سے پندرہ دیہات کو چھڑا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔

میجر جنرل دبعون کا کہنا تھا کہ داعش سے آزاد کرائے گئے دیہات تزویراتی اہمیت کے حامل علاقوں کے درمیان واقع ہیں۔

یہ دیہات ایک طرف عین الاسد فوجی اڈے سے متصل ہیں اور دوسری جانب حدیثہ اور دریائے فرات کے دائیں کنارے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ داعش سے قبضے سے آزاد کرائے گئے دیہات میں الوردیہ، الربعی، عوینات، صوینج۔

ابو العلا، البرازیہ، جبہ اور دیگر شامل ہیں۔قبل ازیں عراقی فوج نے الانبار میں الرطبہ شہرداعش سے چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

آپریشنل چیف جنرل ھادی رزیج نے بتایا کہ الرطبہ شہر کو داعش سے آزاد کرا لیا گیا ہے اور اب فورسز گھروں میں نصب کی گئی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہیں۔

الرطبہ شہر کو داعش سے چھڑانے کے بعد بغداد کو عمان اور دمشق سے ملانے والی عالمی شاہراہ پر جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کر کے تلاشی کا عمل زیادہ سخت کر دیا ہے۔

یہ عالمی شاہراہ اردن کی سرحد کے قریب طرییبل گذرگاہ سے کچھ فاصلے پر الرطبہ شہر سے بھی ملتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے