بیکری سے کیک کے بجائے سونا نکل آیا

کوئٹہ کی بیکری سے کیک پیسٹری نہیں خزانہ نکل آیا۔مشتاق رئیسانی کیس میں گرفتار اسد شاہ کی نشاندہی پر بیکری سے ستاون لاکھ روپے اور سونا برآمد کرلیا گیا
بلوچستان میں معدنیات کے بعد خفیہ دولت کےخزانے بھی ملنا شروع ہوگئے۔

سابق سیکریٹری ضزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہونے کے بعد کوئٹہ کی بیکری میں بسکٹ ۔۔ڈبل روٹی کے بجائے نوٹ نکل آئے مشتاق رئیسانی کیس میں گرفتارٹھیکیدار اسد شاہ کی نشاندہی پر سمنگلی کی بیکری پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں بھی رئیسانی کے گھر جیسا حال تھا۔

بیگوں میں ستاون لاکھ کے کرنسی نوٹ ۔ سونا اورپراپرٹی کے کاغذات ملے۔۔ اسدشاہ نے دوران تفتیش یہ بھی اگل دیا کہ اہم شخصیت کے باورچی کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کئے۔۔پچاس کروڑ روپےقندھاری بازار سے ہنڈی کے ذریعےدبئی بھی بھجوائے۔۔۔ ٹھیکداراسدشاہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار فرنٹ مین سہیل مجید کا بھائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے