پی ایس ٹی ڈی کی پچاس سالہ تقریبات

پاکستان سوسائٹی فارٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلےمیں کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پی ایس ٹی ڈی کے صدر عامر نظامی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جس کے بعد پی ایس ٹی ڈی کے بانی کی صاحبزادی عفت مجیب نے ایک فکر انگیز تقریر میں ادارے کی تاریخ اور کاوشوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ ایک ویڈیو کے کے ذریعے ادارے کے گزشتہ ۵۰ برسوں پرمحیط سفر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائز بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر موزنہ ابراہیم نے ادا کیے۔

Aamir Niazi (President  PSTD) Delivering his welcome  address (1)

تقریب میں ادارے کے مختلف ممبران کو ان کی ضدمات کے اعتراف میں جبکہ شریک اداروں کے عہدیدارن کو اس سفر مین معاونت کے صلے میں انعامات سے نوازا گیا۔

انعام حاصل کرنے والے ممبران میں ڈاکٹر حنیف، عاصم علی، مینا ولی، روبینہ جمال، طاہر برلاس، اظہر اقبال، خالد عثمانی، ایس کے مہدی، حنیف شیخ، علی خرم پاشا، شہزاد احسن، حنا علوی، کرنل ریٹائرڈ مسعود صدیقی، نثار اے میمن، سلمان برنی، اور عامر نیازی شامل تھے جبکہ جن اداروں کو ایوارڈز دیے گئے ان میں سپارکو، کے الیکٹرک، پاکستان پٹرولیم، پاکستان سٹیٹ آئل، گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان، آئی سی آئی پاکستان، اور بینک الفلاح شامل تھے۔

Team PSTD and recognition award recipients

ڈنر کے بعد پاکستان کے مشہور غزل گائک سمان علوی نے اپنی آواز کا جادو بکھیرا اور اس طرح یہ یادگار شام اختتام پذیر ہوئی۔

Salman Alvi

ڈنر کی تقریب سے دو دن قبل پی ایس ٹی ڈی نے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جس میں پاکستان میں موجود صلاحیتوں، اور ترقی اور سیکھنے کے جزبے کو تنظیمی اور زاتی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ کانفرنس میں پیشہ ورانہ ماہرین، تربیت اورمشورہ دینے والے افراد کے علاوہ صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور شرکا کو اپنے تجربات سے مستفید کیا۔

دونوں تقاریب کی پبلک ریلیشننگ کی زمہ داری سٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے نبھائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے