مذاکرات مسترد: ملامنصور کے قتل پرغم کےآنسو دشمن کے مورچے پر نکالیں گے. ملاہیبت اللہ

پشاور: افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ نے امن مذاکراتی عمل کو مسترد کردیا ہے
اپنے جاری آڈیو پیغام میں ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ افغان طالبان کے سابق رہنماؤں ملا محمد عمر اور ملا اختر منصور کی تاریخ کو نہیں بھول سکتے اور انھیں ان کی شہادت پر فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘میڈیا کہہ رہا ہے ہم سرجھکائیں گے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے’۔

انھوں نے زور دیا کہ طالبان افغان امن مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں گے۔افغان طالبان جنگجو کو اپنے پہلے آڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ ملا منصور کی شہادت پر آنسو نہیں بہائے جائیں بلکہ یہ آنسو دشمن کے مورچوں پر نکالے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی مسلمان اور طالب ہوگا وہ امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کی باتوں میں نہیں آئے گا۔

جس کے جواب میں افغانستان کی حکومت نے افغان طالبان کے نئے رہنما مولوي ہبت اللہ اخوندزادہ سے کہا ہے کہ جنگ ختم کریں یا سنگین نتائج کے لیے تیار ہو جائیں۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ پیغام صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی نے ٹویٹ میں دیا ہے۔سید ظفر ہاشمی نے ٹویٹ میں کہا ’نئی صورت حال طالبان گروہوں کے لیے پرتشدد کارروائیاں بند کرنے اور پر امن زندگی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے ورنہ ان کا بھی وہی حال ہو گا جو ان کے رہنما کا ہوا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے