مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ سے اہم خبریں

[pullquote]مسجد الحرام میں 21ہزار نئے قالین بچھا دئیے گئے [/pullquote]

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران کثیر تعداد میں آنے والے نمازیوں کی سہولت کے لئے مسجد کے اندر21ہزار نئے قالین بچھا دیئے ہیں جبکہ بوقت ضرورت استعمال کے لئے مزید چار ہزار قالین ریزرو رکھے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کے ادارہ صفائی کے سربراہ انجینئر محمد بن سلیمان الوقدانی نے بتایا ہے کہ 3500قالینوں کو جدید ترین طریقے سے دھونے اور ان پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاﺅ کے بعد انہیں دوبارہ استعمال کے قابل بنا دیا گیا ہے جنہیں مسجد کے بیرونی صحنوں میں بچھایا جائے گا۔ ٭٭٭٭٭

[pullquote]مسجد الحرام کا مرکزی دروازہ باب عبد العزیز عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ[/pullquote]

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران زائرین کی کثیر تعداد میں آمد و رفت کے پیش نظر مسجد کے چھ مرکزی دروازوں میں شامل باب ِ عبدالعزیز کو عارضی طور پر کھول دیا جائے گا اور اس کا باقی تعمیراتی کام رمضان المبارک کے بعد مکمل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام کا باب ِ عبد العزیز سعودی شاہی خاندان کی طرف سے 1953ءمیں شروع کروائی جانے والی پہلی توسیع کے دوران تعمیر کیا گیا تھا اور حالیہ برسوں میں سعودی خاندان کی طرف سے شاہ عبد اللہ مرحوم کے دور میں شروع کروائی جانے والی تیسری توسیع کے دوران اسے مسمار کر دیا گیا اور آج کل اس کی تعمیرنو کا کام جاری ہے ۔

[pullquote]استقبال رمضان:زائرین مدینہ کو شایان شان سہولتیں مہیا کی جائیں-گورنر کی ہدایت[/pullquote]

مدینہ منورہ: مدینہ منور ہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مقامی شہریوںاور غیر ملکی زائرین کو بہترین اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں جو مدینہ النبی کے تقدس اور مسلمانوں کے دلوں میں اس کے خاص مقام کے شایانِ شان ہوں ۔ بالخصوص محکمہ صحت‘ٹریفک ‘واٹر سپلائی کمپنی اور مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے-زائرین کو عبادت کے لئے پرسکون ماحول مہیا کیا جائے اور مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے اضافی عملہ تعینات کیا جائے -گورنر مدینہ استقبال رمضان کے سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ۔

[pullquote]فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کی طرف سے 32سالوں میں قرآن پاک کے دو کروڑ91لاکھ نسخے تقسیم [/pullquote]

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ میں قائم شاہ فہدقرآن پرنٹنگ کمپلیکس کی طرف سے 1405ھ میں اپنے قیام سے اب 1437ھ تک قرآن پاک کے دو کروڑ91لاکھ نسخے تقسیم کئے گئے ہیں۔ ادارے کی طرف سے سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ( رجب میں) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آنے والے زائرین ‘دوسرے ممالک کے سفارت خانوں، مقامی این جی اوز ، سعودی عرب کے بیرون ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور سرکاری اداروں میں قرآن پاک کے15لاکھ 98ہزار سے زیادہ نسخے تقسیم کئے گئے۔ ان میں ترجمہ کے بغیر اور مختلف زبانوں سمیت نسخے شامل ہیں-۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے