کراچی: 8 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب واقع صنعتی علاقے میں 8 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر گل گوٹھ سے ایک لڑکی کی لاش جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لائی گئی تھی تاہم خاتون میڈیکل افسر کی غیر موجودگی کے باعث اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سول ہسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹس میں اس کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر جے پی ایم سی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کے سر میں چوٹیں آئی ہیں اور اس کو ‘جنسی تشدد کا نشانہ’ بھی بنایا گیا تھا۔

سول ہسپتال کے ڈاکٹر مبارک پٹھان نے ڈان کو بتایا کہ مقتولہ کے رشتے داروں اور پولیس نے ڈاکڑوں کو لڑکی کے پوسٹ مارٹم سے روک دیا تھا۔

اس سے قبل سپر ہائی وے سائٹ انڈسٹریل ایریا تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفسر عصمت اللہ مروت نے مقتول کے ایک عزیز کے حوالے سے بتایا تھا کہ لڑکی کھیل کے دوران گھر کی چھت سے گر کر ہلاک ہوئی۔

مذکورہ واقعے پر قانونی کارروائی کے حوالے سے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ‘ہم لڑکی کی میڈیکل رپورٹس کے منتظر ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے