آپریشن سے قبل نواز شریف کا مودی کو فون

اسلام آباد/نئی دہلی: وزیراعظم نواز شریف نے دل کے آپریشن سے کچھ گھنٹے قبل اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘دل کے آپریشن سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو فون کیا، جس پر نریندر مودی نے ان کی جلد صحیابی کی خواہش کا اظہار کیا’۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹ میں یہ تصدیق کی تھی کہ ان کے والد کے دل کا آپریشن منگل کے روز ہونے جارہا ہے اور ساتھ ہی قوم سے نواز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی آپریشن کے بعد جلد صحتیابی کیلئے پاکستان کی معروف سیاسی، سماجی اور دیگر شخصیات نے اپنے پیغامات بھیجے تھے، جن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمران خان، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی، کرکٹرز عبدالحفیظ اور عمراکمل شامل تھے۔

دوسری جانب عالمی قائدین میں روس کے صدر ویلادمیر پیوٹن، افغان صدر صدر اشرف غنی، تاجک صدر امام علی رحمٰن اور برطانوی کے خارجہ سیکریٹری فلپ ہموند نے بھی وزیراعظم کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کے پیغامات بھیجے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے