” اسلامی نظریاتی کونسل کے ساتھ اصل مسلہ ”

میری راۓ میں کونسل کے ساتھ تین مسائل ہیں _

١) کونسل اکثر ان مسائل کو زیرے بحث لاتی ہے جو مسائل عامی یعنی عام لوگوں کے سامنے ڈسکسس کرنے والے نہیں ہوتے _

جس طرح میڈیکل سائنس ،انجینرنگ اور قانون کی اپنی اپنی اصطلاحات ہوتی ہیں _وہ صرف متعلقہ پیشے کے لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں _بلکل ایسے ہی مذہب کے باب میں میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو اہل علم کو اپنے درمیان رکھنی چاہے _ ایسی مباحث (debates) عوام میں زیرے بحث لانے سے فائدے کے برعکس نقصان ہوتا ہے _

٢) کونسل کے ساتھ دوسرا مسلہ ”way of presentation ” کا ہے _ بدقسمتی سے کونسل اراکین ابھی تک یہ بات سمجھنے سے قاصرہیں کہ ہماری مبہم (vague) گفتگو سے سماج پر کیا مضر اثرات (Side effects ) اور اثر ما بعد (after effects ) ہوںگے _

وہ صحیح بات کو بھی صحیح طریقے سے نہیں کر پا رہے _جس کے کوئی اچھے نتائج ( consequences ) سامنے نہیں آ رہے _

٣) کونسل کا تیسرا مسلہ یہ ہے کہ وہ سفارشات دینے کے بعد ان کو ڈیفنڈ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظرآتی ہے _ کونسل کا کوئی بھی فرد ایسے نظر نہیں آ رہے جو میڈیا پر اقدامی (offensive ) پوزیشن تو دور کی بات دفاعی ( defensive ) پوزیشن پر بھی اپنی ہی سفارشات کا دفاع کر سکیں _

ایک بات کونسل اراکین کو سمجھ لینی چاہے کہ قانون سازی تب ہی ممکن ہے جب سماج میں بسنے والوں کی ذہن سازی ہو گی _ بصورت دیگر وہی ہو گا جو نظر آ رہا ہے _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے