خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفان سے تباہی، 14 ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے باعث عمارتیں اور درخت گرنے سے کم سے کم 14 افراد ہلاک اور 149 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ طوفانی آندھی اور بارش بدھ کی شب آٹھ بجے کے قریب شروع ہوئی اور یہ سلسلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں سے پانچ راولپنڈی میں، چار اسلام آباد میں اور پانچ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مارے گئے۔

راولپنڈی پولیس نے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا شہر میں ہلاکتیں ڈھوک حسو اور ڈھوک چراغ دین کے علاقوں میں ہوئیں جہاں عمارتیں گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے پانچ افراد مارے گئے۔

اسلام آباد میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق مارگلہ ٹاؤن اور بارہ کہو سے تھا اور ان میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔

اسلام آباد میں آندھی سے زیادہ نقصان سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون کے علاقوں میں ہوا جبکہ شہر میں درختوں کے سڑکوں اور گاڑیوں پر گرنے سے کم سے کم 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

13329710_285583615119844_1310675797_n

راولپنڈی میں طوفان کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں واقع سبزی منڈی میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاریں گرنے سے آگ بھی لگ گئی جس پر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانِ بادوباراں کے دوران راولپنڈی میں 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جبکہ اسلام آباد میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئی۔

اسلام آباد کا سیونتھ ایونیو اور دیگر سڑکیں درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے بند ہو گئیں اور میٹرو سٹیشنز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ان جڑواں شہروں کے علاوہ بدھ کی شب صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

گاڑیاں ٹوٹ گئیں ، بس ایسٹیشنوں کے شیششے چکناچور ہو گئے .

13330370_285583618453177_336125223_n

پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی جس میں ایک خاتون اور ان کا چھ ماہ کا بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے اپ کے مطابق پشاور، پبی اورنوشہرہ میں شدید آندھی اور بارش سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں پشاور میں تین، نوشہرہ یں ایک جبکہ چارسدہ میں ایک شخص ہلاک ہوا اور چار لوگ زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 110 تا 130 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے کئی مکانات کی چھتیں، دیواریں سمیت بہت سے مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور بعض مقامات پر درخت بجلی کے تاروں اور کمبوں پر گرنے سے بجلی معطل رہی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ پشاور اور نوشہرہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف پہنچائے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے۔

ادھر پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث ’یہاں آنے والی ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ دبئی، لاہور ،کراچی اور دیگر شہروں سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کا رخ لاہور ایئر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

13324133_285583638453175_449708691_o

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے