ہلیری کلنٹن کا ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے اعلان

ہلیری کلنٹن اہم امریکی پارٹی کی جانب سے پہلی خاتون امیدوار بننے کے لیے تیار ہیں . ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے نیوجرسی کے پرائمری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

خبررساں ادارے اے پی نے پیر کو خبر دی تھی کہ ہلیری کلنٹن کے پاس اتنے ڈیلیگیٹس ہیں جو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ان کی نامزدگی کے لیے کافی ہیں۔ منگل کو چھ ریاستوں میں پرائمریری کے لیے ووٹنگ ہوئی لیکن کیلیفورنیا کی جیت اہمیت کی حامل ہے۔ ان کے مخالف برنی سینڈرس اس ریاست میں کامیابی کے لیے پر امید ہیں جبکہ انتخابی تخمینوں میں کانٹے کی ٹکر دکھائی جا رہی ہے۔ برنی سینڈرز جولائی میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں سپر ڈیلیگیٹس کو اپنی جانب کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ ورمونٹ کے سینیٹر اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

برنی سینڈرز نمائندگی کے لیے سپر ڈیلیگیٹس پر بھروسہ کر رہے ہیں. اس طرح ہلیری کلنٹن اہم امریکی پارٹی کی جانب سے پہلی خاتون امیدوار بننے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے نیو جرسی میں اپنی جیت کے بعد ٹویٹ کیا: ہر اس لڑکی کے لیے جو بڑے خواب دیکھتی ہے: ہاں، تم جو چاہتی ہو وہ بن سکتی ہو، یہاں تک کہ صدر بھی۔ آج کی رات تمہاری ہے۔ مسٹر سینڈرس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شمالی ڈکوٹا کوکسز میں جیت حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ریپبلکن کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کامیابی کے بعد نومبر میں ہونے والے انتخابات کی جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا: ابھی ہم تو یہ ہمارا صرف آغاز ہے، آگے یہ بہت خوبصورت ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے