کان دبائیں اور ذہنی دباﺅ سے نجات پائیں

يوئي زو
آئی بی سی اردو، بیجنگ

Image – huffpost
Image – huffpost

چین (صحت ڈیسک) قدیم چینی طب کی کتب میں بہت سی بیماریوں کے ایسے علاج بتائے گئے ہیں جن پر آج بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق مختلف اعضاء کو صحت مند رکھنے کے لیے جسم میں مختلف پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک پوائنٹ کان کے اوپر والے حصے کے وسط میں بھی پایا جاتا ہے جسے شین مین یعنی جنتی دروازہ کہا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر مارک سینڈو مرسکی کا کہنا ہے کہ اس پوائنٹ کو دبانے سے ذہنی دباﺅ، پریشانی تیزابیت اور نشے کی لت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

جب ہم ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو عموماً بے اطمینانی ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں درد یا بھاری پن کا سبب بن جاتی ہے۔ سب سے پہلے اپنے ذہن کو ہر قسم کے خیالات سے آزاد کریں ۔ ’کاٹن بڈ‘ لیں اور اپنے کان میں اس پوائنٹ کو دبا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ گہری سانس لیں جب سانس اندر کھینچیں تو بائیں جانب دیکھیں اور سانس باہر نکالیں تو دائیں جانب دیکھیں۔

آہستہ آہستہ آپ کو محسوس ہوگا جیسے جسم میں ٹھہراﺅ آرہا ہے۔ اس پوائنٹ کو آپ اپنی انگلیوں سے بھی دباسکتے ہیں۔ رات کو سونے سے قبل چند روز ایسا کرنے سے آپ بہتری محسوس کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے