مکہ اور مدینہ موسیقی اور فلموں کے چینل دکھانے پر پابندی عائد

[pullquote]
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کے پیش نظر دونوں شہروں میں موسیقی اور فلموں کے چینل دکھانے پر پابندی عائد [/pullquote]

سعودی کمیشن برائے ٹورازم کی طرف سے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
مکہ مکرمہ ( )حرمین شریفین کی عظمت اور تقدس برقرار رکھنے کے لئے سعودی کمیشن برائے ٹور ازم و قومی ورثہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع زائرین کے تمام ہوٹلوں پرچار اقسام کے ٹی وی چینل دکھانے پرپابندی عائد کر دی ہے جن میں موسیقی اور فلموں کے بعض چینل بھی شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ مقامی لوگوں کے مطالبے پر کیا گیا ہے کیونکہ ان چینلز کی نشریات ان دونوں مقدس شہروں کی حرمت کے منافی ہیں ۔

کمیشن نے اپنے اس حکم نامے پر سختی سے عمل در آمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان دونوں شہروں کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں حکام کو آگاہ کریں۔ ممنوعہ ٹی وی چینل دکھانے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں سزا دی جائے گی ۔ گزشتہ ماہ رمضان کے دوران سعودی کمیشن نے اس سلسلے میں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا ۔ کمیشن کے ڈائریکٹر انجینئر خالد الشہرانی نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان دونوں شہروں میں ہوٹلوں پر چھاپے ماریں گی ۔

کمیشن نے شہریوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی شکایات در ج کروائیں ۔ تجاویز دینے یا معلومات حاصل کر نے کے لئے فون نمبر19988پر رابطہ کریں ۔ سعودی کمیشن نے ہوٹلوں کے کمروں میں ٹیلی ویژن کے ریموٹ کنٹرول رکھنے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے