دھنک: انسانی احساسات پر مبنی ایک فلم

نگیش کوکونور کی ایوارڈ یافتہ فلم ’دھنک‘ پاکستان اور بھارت کے سینماؤں میں ۱۷ جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔

نگیش کوکونور اس سے قبل بھی انسانی احسات بر بنائی گئی اپنی فلموں ’ڈور‘ اور ’اقبال‘ پر ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ان فلموں نے اپنی سادہ کہانی مگر جذبات کی بھرپور عکاسی پر ناظرین میں بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

دھنک کی کہانی بھی عام انسان کے احساسات پر مبنی ہے جس میں دو بہن بھائیوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

درشیام فلمز کے تحت بننے والی اس فلم کا بین الاقوامی پریمئر گزشتہ سال برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں کیا گیا تھا جہاں اس نے دو اہم ایوراڈ بھی جیتے تھے۔ اس کے علاوہ فلم کو دینا کے مختلف فلم فیسٹول میں بھی پیش کیا جاچکا ہے جن میں ٹفس کڈ، پام سپرنگز انٹرنیشنل فلم فیسٹول اور انڈین فلم فیسٹول آف لاس اینجیلس شامل ہیں۔ تمام فیسٹولز میں فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے کافی سراہا جا چکا ہے۔

فلم میں شامل مشہور صوفی گانا ’دما دم مست قلندر‘ بھی کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

IMG-20160604-WA0000

فلم دھنک کی کہانی ہندوستان کی ریاست راجھستان میں بینائی سے محروم آٹھ سالہ چھوٹو اور اس کی دس سالہ بہن پری کے گرد گھومتی ہے۔ پری نے اپنے بھائی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی نویں سالگرہ تک دیکھنے کی قابل ہوجائے گا ۔ شوخ اور کھلندڑا چھوٹو اپنے گاؤں کی جان ہے جبکہ اس کی بہن پری اس کی سب سے اچھی دوست ہے اور ہر دم اس کا خیال رکھتی ہے۔
ایک دن پری اپنے گاؤں میں ایک پوسٹر دیکھتی ہے جس میں اس کے پسندیدہ اداکار سپر سٹار شاہ رخ خان لوگوں سے آنکھوں کا عطیہ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ اور وہیں پری کو اس بات کا یقین ہوجاتا ہے کہ کیمرے کی آنکھ سے نظر آنے والے یہ ہیرو اصلی زندگی میں بھی ہیرو ہیں اور ان ہی کی مدد سے وہ اپنے بھائی سے کیا ہوا وعدہ پورا کرسکتی ہے۔

پری اپنے خواب کی تکمیل کے لیے چھوٹو کو ساتھ لے کر اپنے ہیرو سے ملنے نکل کھڑی ہوتی ہے۔ سفر کے دوران انھیں مختلف کرداروں سے واسطہ پڑتا ہے اور یہیں سے فلم کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔

کہانی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ پری تو شاہ رخ خان سے ملنےنکلتی ہے لیکن چھوٹو سلمان خان کا بہت بڑا فین ہے حتیٰ کی وہ سلمان خان کی مشہور فیروزی دستی بھی پہنے رکھتا ہے۔ سفر کے دوران دونوں بہن بھائی اپنے اپنے ہیرو کی تعریف اور دوسرے ہیرو پر طنز کرتے رہتے ہیں جس سے فلم میں مزاح اور دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم ہندوستان کے عام بچوں کی کہانی ہے کہ کس طرح وہ اپنے پچبن میں معصوم سی خواہشات پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر نوک جھونک کرتے ہیں لیکن دل انتہائی صاف رکھتے ہیں۔

فلم کے کی کہانی اور ہدایات نگیش کوکونور کی ہیں جبکہ اسے پروڈیوس منیش مندرا، نگیش کوکونور اور الٰہے ہپتولا نے کیا ہے۔ پاکستان میں اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر ہم فلمز ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے