جیو کی نئی ڈرامہ سیریل دیکھو چاند آیا

جیو ٹی وی کی رمضان سپیشل ڈرامہ سیریل ’دیکھو چاند آیا‘ پہلی رمضان سے آن ایئر ہوچکی ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر معروف اداکار اعجاز اسلم ہیں جبکہ اس کی ہدایات نجف بلگرامی نے دی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ساجد حسن، سارہ خان، فواد جلال، عائشہ طور، فواد رضا، ندا ممتاز، سمبل شاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ماہ رمضان کو زہن میں رکھ کر بنایا گیاہے۔ ڈرامے کی کہانی ایک لڑکی چاند کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ارد گرد موجود افراد کے رویے سے پریشانی کا شکار ہے لیکن وہ اپنے یقین ہر قائم رہتی ہے اور حالات پرقابو پانی کی کوشش کرتی ہے۔

دیکھو چاند آیا یکم رمضان سے ہر شب ۱۱ بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔

IMG_0313

ڈرامے کے آن ایئر ہونے سے قبل کراچی کے ایک معروف ہوٹل میں ڈرامے کی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈیوسر نے میڈیا سے ملاقات کی اور ڈرامے کی کہانی اور ریکارڈنگ کے بارے میں بتایا۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اسے ڈرامے میں شامل چاند اور حسن کے ولیمے کی تقریب کے سیٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ ولیمے کا سیٹ ہونے کی وجہ سے تقریب کی رونق اور دلچسپی میں اضافہ ہوگیا تھا ۔

IMG_0284

اس موقع پر ڈرامے کے پروڈیوسر اعجاز اسلم نے کہا کہ ’ڈرامے کی کہانی منفرد نوعیت کی ہے جسے لوگ پسند کریں گے۔ میرے پچھلے ڈراموں کے بر عکس یہ ایک سنجیدہ ڈرامہ ہے جس میں رمضان کے تمام لوازمات اور روایات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ رمضان کے تیس روزوں تک چلنےوالے اس ڈرامے میں لوگوں کےلیے سبق بھی ہے۔‘

تقریب کی پی آر کی ذمہ داری ایونزا پی آر نے سنبھال رکھی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے