فلم سات سو کروڑ ڈالر کا: میوزک البم ریلیز

ایک زمانہ تھاجب پاکستانی فلمیں اپنی موسیقی کی وجہ سے مقبول ہوتی تھیں۔ آج کل بننے والی فلموں کی موسیقی ابھی تک شائقین کی وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہی جو ماضی میں حاصل کرتی تھی۔

لیکن ہدایت کار جمشید جان محمد کا دعویٰ ہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی ان کی ایکشن تھرلر فلم ’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘ کی موسیقی شائقین کو ضرور اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

اس فلم کی موسیقی بالی وڈ میں ترتیب دی گئی ہے جس کے البم ریلیز کی تقریب گزشتہ ہفتے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل منعقد کی گئی۔

تقریب میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ ہدایت کار جمشیدمحمد جان، پروڈیوسر شاہد قریشی، میوزک ڈائرکٹر فیضی علی اور ایم ارشد شریک تھے۔

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شمعون عباسی، غلام محی الدین، نیر اعجاز، اسماعیل تارا، افتخار ٹھاکر اور نئی جوڑی علی محی الدین اور قراۃ العین شامل ہیں۔ کاسٹ نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئےکہا کہ ’سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘ میں پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے کہ وہ بولی وڈ موسیقاروں اور گلوکاروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

Sawaal-700-Crore-Dollar-Ka-2016-Pakistani-Movie-e1458660092812

فلم کے ہدایت کار جمشید محمد جان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کی موسیقی پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔ فلم کے موسیقار فیضی علی ہیں جبکہ نغمہ نگار سعید گیلانی ہیں۔ فلم میں کل پانچ گانے ہیں جو بولی وڈ گلوکاروں، شان، الکایاگنک، محمد عرفان، خوشبو جین، کلپنا پوٹھاری، اور پاکستانی گلوکارہ افشاں فواد کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

فلم کا آئٹم نمبر خوشبو جین نے گایا ہے جسے بالی وڈ ہی کی ایک مشہور اداکارہ پر فلمایا گیا ہے جن کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

فلم کے دیگر گانے ’بن تیرے‘ افشاں اور محد عرفان، ’آجا زندگی‘ شان اور افشاں، ’آنکھوں آنکھوں میں‘ کلپنا پوٹھاری، اور ’آجا سجن آجا‘ شان اور الکا یاگنک کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں

فلم ’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘ کی میوزک البم پاکستان کی کمپنی لاریب میوزک نے ریلیز کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے