ننھے ہاتھوں میں موبائل فون

آج سے کچھ عرصہ قبل کی بات کی جائے تو الیکٹرانک میڈیا کے زمرے میں صرف ٹی وی اور ریڈیو آتا تھا.بڑوں اور بچوں کے فارغ اوقات بھی ٹی وی اور ریڈیو کی نظر ہوتے تھے لیکن کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ، موبائل اور ٹیب وغیرہ کے تعارف کے بعد اگر آج کے دور کو ڈیجیٹل دور کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا. پہلے ٹیکنالوجی کا استعمال ایک خاص طبقے تک محدود تھا. لیکن اب ٹیکنالوجی ہر خاص و عام کی دسترس میں ہے.

ہماری زندگیوں پر ٹیکنالوجی کے بہت سے اثرات مرتب ہورہے ہیں؛اس میں دو رائے نہیں کہ ٹیکنالوجی کے بیش بہا فائدے ہیں مگر ان فائدوں کے علاوہ کچھ نقصانات بھی ہیں جن کا اندازہ وقت نکل جانے کے بعد ہوتا ہے. بات کی جائے موبائل فون کے استعمال کی؛ تو آج کل بڑوں سے زیادہ بچوں کے لئے موبائل فون زیادہ ضروری ہو گئے ہیں اور اس کے سب سے زیادہ منفی اثرات بچوں پر ہی پڑ رہے ہیں.

موبائل فون کے استعمال کا سب سے زیادہ نقصان بچوں کے تعلیمی کیریئر پر پڑ رہا ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کا بے جا استعمال تھا.والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو اس جدید ٹیکنالوجی سے ضرور متعارف کروائیں لیکن ایک حد میں رہتے ہوئے بچوں کی جو عمر اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گھر سے باہر کھیلنے کودنے کی ہے، وہ عمر وہ گھروں میں موبائل فون کے استعمال پر صرف کر دیتے ہیں. اس سے نہ صرف بچوں کی نشونما متاثر ہو رہی ہے بلکہ بچوں کو سماجی تعلقات کی تربیت کے مواقع بھی نہیں ملتے. بہت سے بچوں کی آنکھیں بھی موبائل فون کے بے جا استعمال سے متاثر ہو رہی ہیں.اور بچے سست روی کا شکار ہیں.

والدین کو چاہئے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچوں کو ضرور آشنا کریں لیکن توازن برقرار رکھیں. تاکہ آنے والے وقت میں ہمارے بچے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے