نظام دکن کا تحفہ، پاکستان لندن میں بھارت کیخلاف کیس جیت گیا

نظام حیدر آباد دکن کی پاکستان کو 1ملین پائونڈ امداد کا معاملہ، پاکستان لندن کی عدالت میں بھارت سے کیس جیت گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق نظام آف حیدرآباد نے پاکستان کے لیے 1ملین پائونڈ کی امدا د کا اعلان کیاتھا، رقم اس وقت کے لندن کے ویسٹ منسٹر بینک میں رکھی گئی جو اب 35ملین پاؤنڈ ہوچکی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ رقم پر پاکستان کا دعویٰ نہیں بنتا، تاہم پاکستان نے دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر لندن کی عدالت میں یہ کیس جیت لیا ہے، یہ فیصلہ اڑسٹھ سال بعد سامنے آیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے