بلائنڈ لو عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

عید الفطر ہمیشہ سے فلموں کی ریلیز کا موقع رہا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سال عید کی سب سے کامیاب فلم سلمان خان کی سلطان ہی ٹھہرے گی۔ لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے جنم کے بعد گزشتہ دو سالوں سے عید الفطر پر پاکستانی فلمیں بھی ریلیز کی جانے لگی ہیں۔ اس سال بھی ’سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘ کے علاوہ ایک اور پاکستانی فلم ’بلائنڈ لو‘ بھی سینماؤں کی زینت بننے جارہی ہے۔

بلائنڈ لو کے پروڈیوسر میاں امجد فرزند ہیں جبکہ ہدایات سید فیصل بخاری نے دی ہیں۔ فلم میں نئی کاسٹ کو موقع دیاگیا ہے جن میں عامر قریشی، مطہیرہ، یاسر شاہ، نمرہ خان ، عمران بخاری اور فوادجلال نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔

بلائنڈ لو ایک فارمولا فلم ہے جس میں تین دوست ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی دولت کی لالچ میں ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں۔ ایکشن اور تھرل کے ساتھ اس فلم میں رومانوی جذبات بھی شامل ہیں کہ کس طرح ایک دوست اپنی محبت کی خاطر جرائم کی دنیا چھوڑ کر سیدھے راستے پر آجاتا ہے لیکن اس کے ساتھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور اس کی زندگی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

فلم میں کئی گانے اور ایک آئٹم نمبر بھی شامل ہیں جسے ممکنہ طورپر مطہیرہ پر فلمایا گیاہے۔فلم کی موسیقی نوید ناشادنے ترتیب دی ہے۔

بلائنڈ لو کی تصایر اور ٹریلر دیکھ کر نوے کی دہائی کی فلموں کی یاد آجاتی ہے جب پاکستانی فلم انڈسٹری اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی سلطان کی موجوگی میں یہ دو پاکستانی فلمیں کس طرح فلم بینوں کی توجہ کر پاتی ہیں۔

فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب پاکستان کی جانب سے جاری کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے