امجد صابری کا قتل اور چند سوالات

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین اسمبلی ہال سےنکلنا شروع ہوئے اور ایک ایک کرکے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے اس کے کچھ ہی دیر بعد امجد صابری پر فائرنگ کی خبر آئی وہ شہید ہوگئے اور اب ایم کیو ایم کے تمام اراکین واپس پارلیمنٹ ہاوس آئے اور قتل کی مذمت کی اور ساتھ ساتھ فاروق ستار صاحب نے یہ انکشاف بھی کر ڈالا کہ امجد صابری کو دھمکیاں مل رہیئں تھیں.یہ سب اتفاق بھی ہوسکتا کہ عین وقت پر ایم کیو ایم اراکین کا اسمبلی ہال سے نکلنا پھر امجد صابری کا قتل پھر انکا وآپس آنا …

لیکن سوال یہ ہے کہ امجد صابری کے اہلخانہ بھی یہ بات نہیں جانتے تھے کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں تو یہ فاروق ستار کو کیسے پتہ ؟؟؟؟ایم کیو ایم کو ہر اس خبر کی اطلاع کیسے مل جاتی ہے جو مقتول کے اہلخانہ بھی نہیں جانتے.؟؟؟؟ جب ایم کیو ایم کے اپنے کارکن ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے اور آپکے پاس اسکے ٹھوس ثبوت بھی آچکے تو پھر ابھی تک کارروائی کیا ہوئی؟؟؟کیاکسی اور امجد صابری، سبط جعفر چوہدری اسلم اور ان جیسے اور بہت سے لوگوں کے قتل ہونے کا انتظار ہے؟؟؟

بہرحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ بات ماننی ہوگئ کہ اب بھی بہت کچھ ایسا ہے جو آپکی ناک کے نیچے ہو رہا ہے اور اپکو سب اچھا نظر آرہا ہے. انکھون سے پردہ اتاریے حضور ورنہ اپ خد سمجھدار ہیں .اس آگ کو آپکے گھر تک پہنچنے میں وقت نہیں لگے گا .آپریشن کے باوجود اگر دن دیہاڑے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بیٹا اغوا کر لیا جاتا ہے .گنجان آباد علاقے میں ایک ایسے شخص کو مار دیا جاتا ہے جو فرقہ واریت سے بہت دور ددور ہے اور پھر اسی رات مشہور نوحہ خواں فرحان علی کی گاڑی پر فائرنگ ہوتی ہے اور آپ متعلقہ لوگوں تک نہیں پہنچ پاتے تو حضور زرا سوچیےکمی کہاں ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے