فلمی گانوں کےانسائیکلو پیڈیا ،کامیڈی پروگرام ”خبرناک ” اور "خبردار” کے نصیربھائی انتقال کرگئے

فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اورایکسپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’خبردار‘ کے نصیربھائی انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغمے سن کرفلموں اورگلوکاروں کے نام بتانے والے نصیربھائی کئی روزسے شدید علیل تھے جنہیں گزشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ چل بسے۔
نصیر بھائی ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغموں کے بول سن کر اس کے شاعر، گلوکار، موسیقاراور فلم کانام بتانے میں مہارت رکھتے تھے اور اپنے مخصوص اندازکے باعث ناظرین میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

نصیر بھائی اس سےقبل جیو ٹی وی کے مقبول پروگرام ”خبرناک” کی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے