عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر تین روز کی پابندی، معذرت نہ کی تو پروگرام ہمیشہ کے لئے بند

پیمرا نے عامرلیاقت حسین کا پروگرام ’’انعام گھر‘‘ تین دن کے لئے بند کردیاگیاہے،

نجی چینل ’جیو‘ پر چلنے والے پروگرام ”انعام گھر ”کے اینکرز کے خلاف سینکڑوں شکایات موصول ہونے پر پیمرا نے سیکشن 27 کے تحت پروگرام پر تین دن کی پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پروگرام ”انعام گھر ”میں ایک لڑکی کی خودکشی کے مناظر دکھائے گئے جبکہ پروگرام میں‌شریک ایک شخص کو انعام کا لالچ دیتے ہوئے گالی دینے پر مجبور کیاگیا اور یہ گالی آن ائیر بھی ہوئی۔

اسی طرح‌ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو بھی سنائی گئی۔

پیمرا کے حکم نامے کا عکس
پیمرا کے حکم نامے کا عکس
پیمرا کے حکم نامے کا عکس 2
پیمرا کے حکم نامے کا عکس 2

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہاہے کہ اگراینکر نے معذرت نہ کی تو پروگرام ہمیشہ کے لئے بند کردیاجائے گا۔

پروگرام پر پابندی 28 جون سے 30 جون 2016 تک جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے