فیس بک پہ بلیک میلنگ مہنگی پڑ گئی

ٍاانسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت دو جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ملزم کا لیپ ٹاپ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم عبدالوہاب کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا، متاثرہ ڈاکٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عبدالوہاب نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتا رہا،

ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کی جعلی ویڈیوز بھی بنائی جس کی وجہ سے درجنوں خواتین ڈاکٹرز پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں ،ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اس پر بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے پولیس نے دباؤ پر اسکے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد کر رکھی ہیں جنہیں کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ملزم کا لیپ ٹاپ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے