آیان علی کے ریمانڈ میں توسیع

554ad8c80e8e9

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں انتیس جون تک توسیع کر دی . وکلاء ہڑتال کے باعث ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کسٹم کی درخواست پرسماعت نہ ہوسکی۔

 جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ماڈل گرل ایان علی کو سخت سیکورٹی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا.ملزمہ کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، ایان علی نے دھوپ سے بچنے کیلئے چشمہ اورسیاہ رنگ کا ہیٹ پہن رکھا تھا،، ملزمہ کو اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔عدالت نے ماڈل گرل کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کسٹم کی درخواست پر سماعت انتیس جون تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے