جمعے کا خطبہ

اسلام میں ہمارے لیے اللہ نے بہت سے فائدے رکھے ہیں اور یہ اللہ کی طرف ایک سے نعمت بھی ہے ۔اگر میں آپ سے پوچھوں کہ جب آپ بیمار ہوجائیں اور ڈاکٹر دوائی تجویز کرے اوردوائی استعمال کرنے کے بعد آپ ٹھیک ہو جائیں تو کیا آپ ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرینگے ؟ تو آپ کا جواب یہی ہوگا نا کہ ہاں ہم ضرور شکریہ ادا کرینگے۔

بالکل یہی صورت حال اسلام کا بھی ہے اللہ نے ہمارے لیے اس اسلام میں بہت سے فائدے رکھے ہیں ، اللہ نے اس میں ایسا فلسفہ رکھا ہے کہ جو دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے ،، اس کے ہر حکم میں دانائی اور حکمت پوشیدہ ہے ،،

آج جمعہ کی نماز کے لیے جانے لگا تو جیسے آپ سب کو معلوم ہے کہ ہماری مسجدوں میں لاوڈسپیکر کی مدد سے جمعہ کا خطبہ بیان کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے جو کہ کوئی غلط بات نہیں ہے ،،اپنی مسجد جاتے وقت دوسرے مساجد کے خطبے سن رہا تھا ،،ایک لمحہ سوچا کہ گھر میں جو خواتین ہے وہ کس کی بات سنے کیوں کہ ہر گلی محلے میں ایک جامع مسجد بن گئی ہے اور ۴، ۵ آوازیں ایک ساتھ آتی ہیں تو بندہ کون سا خطبہ سنے ،،کسی ایک خطبہ کو گھر میں خواتین نہیں سن سکتی ہیں کیوں توجہ ہٹ جاتی ہے ،،فوکس ہی نہیں رہتا جب ایک ہی وقت پر بہت ساری آوازیں آرہی ہو،،

خیر میں ذرا آگے بڑھا اور کوشش کی ایک خطبہ کی آواز باہر بہت کلیر آرہی تھی وہ میں سننے لگا ،،

مجھے ایسے لگا کہ کوئی خطبہ نہیں سیاسی تقریر ہو رہی ہے ،، خطیب فرما رہے تھے کہ میں نے اس قوم کی فلاں فلاں مدد کی ہے فلاں جگہ میں نے یہ کیا ہے فلاں جگہ میں وہ کیا ہے،،، کچھ وقت گزرا تو کہنے لگے مجھے اس قوم سے محبت ہے اور اس قوم کو بھی مجھ سے محبت ہے ،،،یہ کہنے کے بعد کہنے لگے کہ میں نے فلاں جگہ پر مدرسہ بنایا اس سے اتنے علما فارغ ہوئے ،،مزید کہا کہ یہ سب آپکی دعاوں کا نتیجہ ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اس قوم کی خدمت کرتا رہونگا اور میں نے فلاں کو بھی پڑھایا ہے فلاں کو بھی پڑھایا ہے یہ سب میری وجہ سے فلاں فلاں جگہ تک پہنچ گئے،،

یہ ساری باتیں میں سن رہا تھا اسی دوران میرے دماغ میں کچھ اور باتیں آئی اور سوچنے لگا کہ آخر اللہ نے اس جمعہ کے خطبہ کو کیوں رکھا ہے اور کس مقصد کے لیے رکھا ہے؟

ان جمعہ خطبات میں آخر رکھا کیا ہے ؟ میں یہ سوچنے لگا کہ سال میں ۵۲ خطبے ہوتے ہیں اور ۵۲ ہزار برائیاں اس قوم میں ہوںگی،،ایک ایک برائی یہ تقاضہ کرتی ہے کہ ایک جعہ کا خطبہ اس کے لیے خاص کیا جائے اور خلوص دل کے ساتھ بولا جائے قوم کو تعلیم دی جائے یہ ممبر بہت بہترین چیز ہے یہاں سے جو کہا جاتا ہے اس کا اثر بہت ہوتا ہے میں اگر یہاں بولتا رہوں تو یہ کوئی زیادہ معنی نہیں رکھتا مگر اس ممبر سے کوئی بات نکلتی ہے تو بہت اثر رکھتی ہے ،، اس خطیب کی تقریر میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی اور مسلسل ایک ہی بات کو بیان کئے جارہا تھے ،،

بس اور میں کیاکہوں ،،اپنے منہ میاں مٹھو،،

عقیدہ کی بات تو ایک طرف اس پر بولنا ہمارے ہاں رواج نہیں ہے حالانکہ بولنا چاہئے اس پر بھی کیوں کہ بدعقیدگی کی انتہا ہوچکی ہے ،،ہمارے عقیدے میں شرک اس قدر آچکا ہے کہ صحیح ایمان کو کفر اور شرک کو ایمان کہا جا رہا ہے ،،

عقیدے کی بات تو وہسے بھی نہیں ہوتی مگر یہاں اخلاقیات کی طرف بھی توجہ نہیں دی جاتی ،،

میں سوچ رہا تھا کہ اس تقریر کا فائدہ کیا ہے اور عوام پر اس کا کیا اثر ہوگا ،،پوری تقریر کا کوئی مرکزی خیال نہ تھا ،،،تقریر تو وہ ہوتی ہے جس کا کوئی عنوان ہو اور اس لحاظ سے بولا جائے،،،

یہ جمعہ کا خطبہ اللہ نے اسلیے رکھا ہے کہ لوگوں میں برائی یا کوئی بدعقیدگی آجائے تو انہیں ایجوکیٹ کیا جائے انہیں بتایا جائے کہ فلاں کام بدعت ہے فلاں کام میں شرک کی آمیزش ہے ،،ایک ہفتہ گزر جاتاہے دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے اسے دور کرنے کے لیے ہفتے میں اللہ نے ایک ایسا دن رکھا ہے جس کاصحیح استعما ل اگر کیا جائے تو فائدے بہت سے مل سکتے ہیں،،،، اے کاش ہمارے خطیب حضرات اس ممبر کا صحیح حق ادا کریں اور وہ بیان کریں جس سے عوام کو کوئی فائدہ ہو جسے ہماری آنی والی نسل کو کوئی فائدہ ہو،،، اے کاش ہمارے یہ خطیب حضرات خود کو بھی اور اس قوم کوبھی حقیْت پسند بنائے،،،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے