بھارتی رویہ انتہائی نامناسب

آصف خورشید
آئی بی سی اردو ،اسلام آباد

 

mamnoon_14

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا اور اس کا اندازہ بھارت کے نا مناسب رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دانشمندی سے اس منصوبے کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اگر کوئی کوتاہی کی تو ہم اپنی منزل کھو بیٹھیں گے.

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام نوجوانوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک و قوم اور حکومت کے ساتھ سینہ سپر ہو کر ڈٹ جائیں  کیونکہ پاکستان کی عوام بھی امن اور خوشحالی چاہتی ہے.

صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلبا میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے