شریف۔مودی دوستی سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان،بلاول

[pullquote]پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی دوستی کی وجہ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔[/pullquote]

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان انتظامیہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمان عید منارہے تھے جبکہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے تھے، اس دن خواتین سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان کو اس دن عید کی خوشیاں منانی چاہیئے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو عید کی نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور ہندوستانی فوجیوں نے انھیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس قسم کی جارحیت سے ہندوستان میں رائج حقیقی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لندن سے وطن پہنچیں گے، جہاں وہ آزاد کشمیر میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو خطاب کے دوران ہندوستان کے زیرِ اتنظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کے مظالم کے خلاف نواز شریف کے موقف پر بھی بات کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی پی پی کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے مطالبے سے روکنے کے لیے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کے بعد پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف حکمت عملی تیار کرے گی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیراعظم نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام کے حوالے سے نواز شریف اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔

[pullquote]انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اپنے ہم منصب کو ‘دوستی کا سرٹیفکیٹ‘ دے کر پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔
[/pullquote]

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرتی رہے گی اور ان کی پارٹی ہر پلیٹ فارم پر ہندوستانی جارجیت کی مذمت اور اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان تصادم کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی تمام چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ ان کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا ‘ پی ایم ایل (ن) کسی بھی الیکشن سے قبل سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے اس طرح کی چالیں چلتی ہے۔‘

وزیر اطلاعات ونشریات کا جوابی وار
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے مذکورہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کے رہنما خود شیشے کے محلات میں رہے ہیں، ان کو کسی پر بھی پتھر نہیں پھینکنا چاہیے۔‘

[pullquote]انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وطن واپسی سے قبل اپنے نانا، والدہ اور والد کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی ضرور پڑھیں، جب ان کی والدہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنے ہم منصب راجیو گاندھی کا خیر مقدم کیا تھا۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے