بالآخربرسوں بعد اتفاق ہو گیا ۔

 ثنا حسین
آئی بی سی اردو، پشاور

Eid-Moon

وفاق اورخیبر پختونخواہ حکومت نے ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔پشاور کی مسجد قاسم کو بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے آئی بی سی اردو سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کریگی۔ خیبرپختونخواہ کی مسجد قاسم سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک اورعید کے چاند کا اعلان کیا جائیگا۔

پشاور میں واقع  مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال رویت ہلال کا اپنا تاریخی اجلاس بلا کر چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کی تاریخی حیثیت اور روایت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے