آریان اور نویا میڈیا سے پریشان،مزید تصاویر نہ کھینچوانے کا اعلان

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کےبڑے بیٹے آریان خان اور سپر اسٹارامیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر خاندانوں سے ہے۔

دونوں کے چہرے ابھی سے بھارت کے جانے پہچانے چہروں میں شمار ہوتے ہیں،اور تمام لوگ دونوں کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننا چاہتے ہیں ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،دونوں اسٹار کڈز اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں ،جنہیں دیکھ کر اکثر یہ گمان ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کے حوالے سے آریان اور نویا یا ان کے گھر والوں کی جانب سے کسی قسم کی تردید سامنے نہیں آئی ہے،تاہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔

یقیناً یہ سن کر آپ کو حیرت ہوئی ہوگی لیکن دونوں اسٹار کڈز کا فیصلہ یہ ہی ہے کہ اب مزید ایک ساتھ تصویریں نہیں کھینچوائیں گے،تاکہ میڈیا کو ان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلانے کا موقع نہ ملے۔

ان کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر کی وجہ سے پریشان ہیں اگران تصویروں میں وہ ساتھ نہ ہوتے تو بہتر تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے