یورپئین چیمپیئن پرتگال کا وطن واپسی پروالہانہ استقبال

لیسبن :یورپئین چیمپیئن پرتگال کا وطن واپسی پروالہانہ استقبال کیا گیا، ایوان صدرمیں استقبالیہ بھی دیا گیا۔ بس کی چھت پرسوارفٹبالرز شہریوں کوٹرافی کا دیدارکراتےرہے۔

پرتگالی فٹبال ٹیم یورو کپ میں تاریخی فتح کے بعد دارالحکومت لیسبن کے ائر پورٹ پہنچی ۔ جہاں پرستاروں کی بڑی تعداد نے قومی کھلاڑیوں کا شاندار اسقبال کیا۔ قومی ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح بے چین نظر آئے ۔

صرف ایئر پورٹ نہیں کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہنے کے لیے شہرکی سڑکوں پربھی عوام کا جم غفیر امڈ آیا ۔پرتگال کے صدر کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزازمیں استقبالیہ بھی دیا گیا۔

پرتگال نے یورو کپ کے فائنل میں میزبان فرانس کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا اور فرانس کو 41 سال بعد شکست دی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے