میں جسٹس وجہیہ کو نہیں جانتا ۔ پرویز خٹک

553d68a28b82c

جسٹس وجہیہ الدین کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ٹریبونل معاملات میں مداخلت کے باعث جہانگیر ترین اور نادر خان لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے اور ساتھ ہی ان کو پارٹی میں واپس رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک اور علیم خان کی بھی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ہے اور ان پر پارٹی عہدہ دینے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

قاسم خان عارف علوی اور سیف اللہ نیازی کو بھی الیکشن ٹریبونل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ پارٹی ٹریبونل کو تحلیل کر چکے ہیں اور اس فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ۔

وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کورکمیٹی میں تمام عہدے ختم کر دیئے تھے اور الیکشن ٹریبونل تحلیل ہوچکا ہے اس کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

پرویز خٹک کا کہناتھا کہ میرا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں میں تو ایک کارکن ہوں اور میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جسٹس وجہیہ الدین ذاتی طور پر ٹھیک نہیں لگتے اور وہ انہیں جانتے بھی نہیں ہوں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے