قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا—

[pullquote]نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والا عاشق حسین نامی شخص قندیل بلوچ کا شوہر ہے اور اس کا ایک 6 سالہ بچہ بھی ہے— ادھرقندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب 18 سال کی تھی تو ماں باپ نے 2008 میں عاشق حسین نامی شخص سے زبردستی شادی کرا دی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے کہا کہ مجھے پڑھنا ہے اور اس پسماندہ علاقے میں نہیں رہنا جس کے بعد تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے عاشق سے خلع لی۔[/pullquote]

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ عاشق حسین مجھ پر تشدد کرتا تھا جس کے تشدد کی وجہ سے میں نے دارالامان میں پناہ لی، کیا ایک عورت کا حق نہیں کہ وہ اپنی زندگی جئے اور پڑھائی جاری رکھے،عاشق حسین مجھے بھائیوں سے بھی نہیں ملنے دیتا تھا اور ہمسائیوں کے ہاں بھی جانے پر پابندی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف پاکستان میں کیوں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور اب میں مشہور ہورہی ہوں تو یہ شخص دعوے کررہا ہے۔

[pullquote]قندیل بلوچ کے شوہر عاشق حسین نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ جھوٹ بول رہی ہے، ہماری پسند کی شادی ہوئی تھی جب کہ قندیل بلوچ کے لکھے گئے رومانوی خطوط بھی موجود ہیں۔ عاشق حسین نے کہا کہ قندیل بلوچ نے بنگلہ، گاڑی اور دیگر مطالبات شروع کردیئے تھے اور ملازمت کے لئے ضد کرنے لگی تو دونوں کے درمیان معاملات خراب ہوگئے تھے۔ [/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے