مارگریٹ تھیچر کے بعد تھریسا مےکو’آئرن لیڈی’ قرار دیا جارہا ہے—

[pullquote]برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کی ذمہ داری اب تھریسا مے کے کندھوں پر ہے۔[/pullquote]

مارگریٹ تھیچر کے بعد تھریسا مے کو برطانیہ کی دوسری ‘آئرن لیڈی’ قرار دیا جارہا ہے تاہم وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ کے آخری اجلاس کے بعد تھریسا مے وزیراعظم ہاؤس سے نکلیں تو راستہ بھول گئیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھریسا مے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے نکل کر پہلے دائیں جانب چل پڑیں، کچھ دور چلنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ غلط سمت میں چل رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تھریسا مے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ رک گئیں اور صحافیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلانے لگیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی سمت درست کی اور بائیں جانب چل پڑیں— لیکن تھریسا مے کی غلط راستے پر چلنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے