کشمیریوں پرمظالم: 19جولائی کویوم سیاہ منانے کا فیصلہ

[pullquote]مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف انیس جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کشمیریوں پر مظالم کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو جگائیں گے۔
[/pullquote]

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پروفاقی کابینہ کی خصوصی بیٹھک میں کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیارکی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، تمام پاکستانی ادارے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔ غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

[pullquote]وزیراعظم نے کہا کہ شہید ہونے والا برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا ۔ بھارتی مظالم سے تحریک آزادی مزید مضبوط ہوگی اور کشمیری اپنا حق لے کررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مزید طاقتور کریں گے، ایک لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک کو نہیں دباسکے۔ ہم عالمی ضمیر کو جگائیں گے کہ کشمیریوں کی آواز کو بھی سوڈان، مشرقی تیمور کی طرح سننا چاہئے— [/pullquote]

[pullquote]وفاقی کابینہ کےاجلاس میں شہید ہونے والے کشمیریوں ، عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے