ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے .

ترک ٹی وی کے مطابق فوج نے سول قیادت کو نظر بند کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے .رجب طیب ارگان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے .صدارتی محل کے باہر اس وقت فوجی دستے گشت کر رہے ہیں اور حکمران جماعت کے دفتر پر بھی فوج نے قبضہ کر لیا ہے .

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق امن کونسل نے ملک کا سنبھال لیا ہے . پورے ملک میں کرفیو نافذ کر کے تمام ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں .فوج نے کہا ہے کہ سیکولر اور جمہوری نظام کو خراب کرنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا .

[pullquote]سرکاری میڈیا پر فوج نے قبضہ کرنے کے بعد قابض فوج نے کہا ہے کہ نئے آئین کی تیاری جاری ہے .
[/pullquote]

دوسری جانب ترک فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے ترکی کا اقتدار سنبھال لیا ہے ۔

ایوان صدر کے ذرائع نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے بیان فوجی قیادت کی مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا ہے .

سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کی دی گئی ہیں تاہم فوج کے قبضے کے بعد دوبارہ سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کی نشریات بحال کر دی ہیں .سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں.

سرکاری ٹی وی بند ہونے کی وجہ سے ترک صدر نے اسکائپ پر اپنا پیغام دیا اور عوام سے کہا کہ وہ سڑکوں پر باہر نکلیں اور اس غیر قانونی اقدام کی مخالفت کریں .

1111

انقرہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں . وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فوج کے ایک گروپ نے اقتدار پر بظاہر قبضہ کر لیا ہے تاہم اسے فوج کی اعلیٰ قیادت کی تائید حاصل نہیں تاہم اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی .

سڑکوں پر فوجی دستے تعنیات کر دیے گئے . استنبول کا اتاترک ائیر پورٹ بند کر دیا گیا ہے . استنبول میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول کے وقت فوج کو پولیس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے .

دوسری جانب سے یہ اطلاعات بھی ہیں ملٹری ہیڈ کوارٹر میں ترک آرمی چیف سمیت کئی فوجی افسران کو یرغمال بنا لیا گیا ہے .

[pullquote]ترکی کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ نے یہ بغاوت کی ہے جس میں کرنل سطح کے افسران شامل ہیں . اور اس بغاوت کو فوج کے افسران کی حمایت حاصل نہیں
[/pullquote]
اطلاعات کے مطابق استنبول میں پل بند کر دیے گئے ہیں اور دارالحکومت انقرہ میں جہاز نیچی پروازیں کر رہے ہیں۔

ترک وزیرِ اعظم بنالی یلدرم کا کہنا ہے کہ فوجی اقدام غیر قانونی ہے لیکن حکومت کا تختہ نہیں الٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ اقتدار حکومت ہی کے پاس ہے۔

مسٹر یلدرم نے این ٹی وی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس امکان پر کام کر رہے ہیں کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہوئی ہے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘ تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ’جنھوں نے غیر قانونی کام کیا ہے انھیں بہت بھاری قیمیت ادا کرنی پڑے گی‘ تاہم وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے .

[pullquote]اپ ڈیٹ جاننے کے لیے اس پیج کو ہر پانچ منٹ بعد ریفریش کر تے رہیے ۔ آئی بی سی اردو [/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے