غیرت کے نام پرقتل، پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21 جولائی طلب

[pullquote]غیرت کے نام قتل کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پراتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کے بعد بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا۔[/pullquote]

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون زاہد حامد کی صدارت میں ہوگا جس میں سینیٹ سے منظور کردہ پیپلزپاٹی کے دو بلو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق سینیٹر صغری ٰ امام کے ترمیمی بل اورسینیٹر فرحت اللہ بابر کا جنسی تشدد کی روک تھام کا ترمیمی بل بھی زیر غور آئیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بلوں پر جے یو آئی ف کے اعتراضات تھے جنھیں دور کرلیا گیا ہے ۔پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائیکی صورت میں دونوں بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے