نواز۔مودی تعلقات، کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ۔۔۔

[pullquote]اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ذاتی تعلقات سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچ ہے۔
[/pullquote]

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ہندوستانی حکومت بالخصوص اپنے ہندوستانی ہم منصب سے تعلقات، مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں، جبکہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے حالیہ مظالم کے باوجود بھی نواز شریف کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف ہندوستانی جارحیت کو روکنے کے لیے حکومت تمام سفارتی چینلز استعمال کرے، جبکہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی ممالک کی حمایت کے لیے حکومت کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا خصوصی اجلاس بلانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب دوسرے ممالک کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کا موقف کشمیریوں کی امیدوں کے مطابق نہیں ہے، جبکہ کشمیری عوام وزیر اعظم نواز شریف اور حکومت کے رویے سے مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نریندر مودی سے تعلقات کی مسئلہ کشمیر کو قربان نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد گزشتہ 12 روز سے جاری مظاہروں اور فوج سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد عام شہری اور 1600 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے