پی ٹی آئی 7 اگست سے حکومت کے خلاف میدان میں۔۔۔

[pullquote]پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف 7 اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
[/pullquote]

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت عوام کی خدمت کرتی ہے تو وہ اس کی حفاظت کرتے ہیں، پاکستان میں حقیقی جمہوریت تب آئے گی جب قیادت جوابدہ ہوگی، ہم حقیقی جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت لاکر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء لگا تو عوام نے مٹھائیاں بانٹی تھیں، لیکن میں نے 20 سال تک جمہوری جدو جہد مارشل لا کے لیے نہیں کی، جبکہ اگر ملک میں مارشل لا آتا تو تحریک انصاف ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتی۔

پاناما لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پاناما کے معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا، پاناما لیکس میں میرا نام نہیں آیا لیکن اس کے باوجود میں تحقیقات کے لیے تیار ہوں، جبکہ اگر احتساب سے مجھے ڈر نہیں لگتا تو نوازشریف کو کیوں لگتا ہے؟

عمران خان نے ملک میں کرپشن کے خلاف 7 اگست سے ملک گیر تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن کی وجہ سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے، 7 اگست کو اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ہوگا، جبکہ شروع میں دھرنا نہیں ہوگا بلکہ عوام کو کرپشن سے متعلق شعور دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانوں کے خلاف تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، تحریک کا آغاز کہاں سے ہوگا چند روز میں بتادیں گے، جبکہ موثر تحریک کے لیے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

[pullquote]انہوں نے 25 جولائی کو نیب آفس کے باہر بھی احتجاج کا اعلان کیا۔[/pullquote]

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2014 میں بھی دھرنا دے چکی ہے۔

126 تک دن تک جاری رہنے والا دھرنا آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کے خوفناک حملے کے اگلے روز ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے