خامتہ کی نئی پریٹ لائن کا آغاز

ملبوسات کی برانڈ خامتہ نے کرچی کے زم زمہ مال میں اپنی نئی پریٹ لائن اور سٹور کا آغاز کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب گزشتہ ماہ کی گئی جس میں میڈیا کے علاوہ کراچی کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خامتہ کی مالک غزالہ سیمی نے اس موقعے پر بتایا کہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ان کا بنایا ہوا ہر لباس یادگار اور منفرد ہو۔

Ms Marzee with Nadia Hussain, Asif Rehman, Saima Azhar, Tipu Shareef and Saima Haroon at the launch event of Khaamta

خامتہ کے ملبوسات کی انفرادیت ان کی مناسب تراش خراش اور دیدہ زیب دستکاری ڈیزائن ہیں جس سے لگتا ہے کی بہت جلد یہ برانڈ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلے گی۔

تقریب میں ماڈلز صدف رحمان ، صائمہ اظہر، صائمہ ہارون، اور اداکار ٹیپو شریف خامتہ کے تخلیق کردہ ملبوسات میں موجود تھے۔

تقریب کی انتطامی فرائض اسٹار لنکس پی آر ایند ایونٹس نے ادا کئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے