سٹی اسکول کی المنائی ایسوسی ایشن کا آغاز

سٹی اسکول کے جنوبی ریجن نےگزشتہ ہفتے ایک مختصر اور پر وقار تقریب میں اپنی سابق طلبا کی ایسوسی ایشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں سکول کے صدر اور کئی سابق طلبا کے ساتھ میڈیا نےبھی شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز کے بعد آزرمین مائنی چاؤلہ نے شرکا سے خطاب کیا۔ سٹی اسکول کے ایک سابق طالب علم خاقان جوشی نے ایک پر زور تقریر کی جس کا عنوان تھا ’ایک سٹیزن کا سفر‘۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر جنرل برٹش کونسل سندھ اور بلوچستان ریجن جانب رابن ڈیوس نے ایک فکر انگیز تقریر کی جس میں انھوں نے طالب علموں اور فارغ التحصیل طلبا کو وقت کی اہمیت کا احساس دلایا۔

Robin Davies

سکول کے ایک اور سابق طالب علم دبیر حیمانی نے اپنے سکول کے دنوں کی تصاویر اور قصے لوگوں کے ساتھ بانٹے۔

سٹی سکول کے ڈائریکٹر جنوبی ریجن شہر یار احمد نے اپنی تقریر کے دوران اسکول سے وابستہ اپنے تعلق، رابطوں اور یہاں بننے والے رشتوں کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

Shehryar Ahmed (Regional Director Southern Region City School)

تقریب کے دوران میوزیکل بینڈ کلب ۷۷۷ نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب میں شامل ہونے سے رہ جانے طلبا کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Max, Joshua, Jana, Neil,Lenny (club 777)

تقریب کا اختتام چائے پر کیا گیا جس میں پرانے ساتھیوں کو مل بیٹھنے اور اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع بھی ملا۔
ممبران نے اس بات کا عزم کیا کہ اس ایسوسی ایشن کو شہر کا سب سے فعال ادارہ بنائیں گے۔

تقریب کے انتظامی فرائض اسٹار لنکس اینڈ پی آر نے ادا کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے