بزرگ سیاستدان معراج محمد خان انتقال کرگئے۔۔۔

[pullquote]معراج محمدخان جمعرات کو رضائے الٰہی سے کراچی میں 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس قبرستان میں ہوگی۔[/pullquote]

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹونے انہیں اپنا جانشین نامزدکیا تھا۔ معراج محمد خان نے جنرل ایوب کے62ء کے مارشل لاء کے خلاف تحریک شروع کی، جس کے نتیجے میں 12طالبعلم رہنمائوں کے ساتھ انہیں شہر بدرکیا گیا۔

مرحوم نے ہمیشہ غریب اورکچلے انسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔مرحوم اپنے بائیں بازوکی نظریات کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔

[pullquote]سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنے جو 2 جانشین نامزدکیے تھے، مرحوم معراج محمد خان ان میں سے ایک تھے۔بعدازاں معراج محمدخان نے اپنی تنظیم قومی محاذآزادی بنائی۔[/pullquote]

اس کے بعدوہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بنے، لیکن عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے نہ صرف تحریک انصاف بلکہ عملی سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔

[pullquote]مر حوم پی ایف یو جے کے سابق صدراورصحافیوں کے رہنمامہناج برنا اورمعروف شاعر دکھی پریم نگری(وہاج محمد خان)کے چھوٹے بھائی تھے۔بائیں بازوکے حلقوں میں انہیں بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے