کومل رضوی کی آئفا ایوارڈ گالا ڈنر میں شرکت

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی نے دبئی میں ہونے والے آئفا ایوارڈ گالا ڈنر میں شرکت کی۔

کومل رضوی کو اس ڈنر میں شرکت کی دعوت دنیا بھر میں موسیقی کے میدان میں ان کی شاندار کاکردگی کی وجہ سے دی گئی تھی جہاں انھوں نے اس موقع پر ہونے والے ایک فیشن شو کا افتتاح بھی کیا۔

WhatsApp-Image-20160717 (8)

تقریب کے گرین کارپٹ پر کومل ڈیزائنر مہراینڈ ردھیما کے رائل عروسی کلیکشن میں سے ہلکے کریم کلر کے ریشمی گاؤن میں بہت حسین دکھائی دے رہی تھیں۔ گرین کارپٹ پر ان کو شاندار بین الاقوامی پرفارمنس پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

کومل رضوی نے ریمپ پر بھی مہر ایند ردھیما کے ایلزبتھ کلیکشن مین سے سیاہ لیس کے سکرٹ بلاؤز مییں واک کی۔

WhatsApp-Image-20160717 (6)

اس سے قبل کومل رضوی ۸ جولائی کو دبئی میں منعقد ہونے والے ایم ٹی وی انڈیا کے کنسرٹ میں بھی شرکت کرچکی ہیں اور دبئی کے اس کامیاب دورے کے بعد کومل آئندہ آنے والے ہفتوں میں چھہ نئے گیت ریلیز کرنے کا اراداہ رکھتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے