مومل کی بالی ووڈ میں انٹری…

[pullquote]کئی پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں انٹری کے بعد اب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔ مومل شیخ کی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔[/pullquote]

مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول، جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ مزاح سے بھرپور فلم رواں سال 19اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے