نئے وزیراعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل.

[pullquote]پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے لئے سید مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے ۔[/pullquote]

دبئی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور شرمیلا فاروقی کو وزارتوں سے ہٹایا جائے گا جبکہ نئے صوبائی وزیر داخلہ کے لئے نثار کھوڑو اور آغا سراج درانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ میں بھی بڑے پیمانے میں تبدیلیاں لائی جائینگی،اطلاعات ہیں کہ آدھے سے زائد وزرا کو تبدیل کردیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ،عوامی خدمت ،ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دینے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔

[pullquote]ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی منظور ی دیدی ہے۔
[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے