مٹیاری: مضر صحت کھانا کھانے سے 100سے زائد افراد کی حالت خراب

[pullquote]مٹیاری میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے[/pullquote] ۔

ایم ایس مٹیاری اسپتال داکٹر صابر سومروکے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق مٹیاری کے نواحی گوٹھ اللہ ڈینو ساند سے ہے، جہاں ان افراد نے گز شتہ رات کسی دعوت میں مضر صحت کھانا کھایا جس سے ان کی حالت غیر ہوئی۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں 100 سے زائد افراد لائے گئے ہیں ،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے